پاکستان کا اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا اعادہ، سکھ تہوار پر بین المذاہب ہم آہنگی کا مظاہرہ

منگل 14 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان بھر میں بیساکھی کے تہوار کی تقریبات روایتی جوش و خروش سے جاری ہیں جس کے دوران ملک کی اعلیٰ قیادت نے بین المذاہب ہم آہنگی اور اقلیتی برادریوں کے مساوی حقوق کے تحفظ کے عزم کو دہرایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:’دل کرتا ہے اپنا امریکی پاسپورٹ پھاڑ کر پاکستان میں ہی رہ جاؤں‘، سکھ یاتری کا پاکستانیوں سے محبت کا اعتراف

 صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے تہنیتی پیغامات میں واضح کیا کہ آئینِ پاکستان بلا تفریق مذہب و ملت تمام شہریوں کی جان، مال اور وقار کے تحفظ کی ضمانت دیتا ہے۔

صدر زرداری نے قائد اعظم کے وژن کی روشنی میں اقلیتوں کی سماجی و اقتصادی فلاح کو ریاست کی اولین ذمہ داری قرار دیا، جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے اسلامی تعلیمات کے حوالے سے مذہبی آزادی اور رواداری کی اہمیت پر زور دیا۔

اس موقع پر چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پارلیمنٹ نے اقلیتوں کے خلاف ہر قسم کے امتیازی سلوک کے خاتمے اور ان کی عبادت گاہوں کے تحفظ کے لیے مؤثر قانون سازی کر رکھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وساکھی میلہ: 2840 سکھ یاتری واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچ گئے، پرتپاک استقبال

 خاتونِ اول آصفہ بھٹو زرداری نے بھی ہندو اور سکھ خاندانوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے دیہی علاقوں کی محنت کش خواتین کے کردار کو سراہا اور کہا کہ یہ متنوع روایات ہماری قومی شناخت کا اہم حصہ ہیں۔

 مذہبی امور کے وزیر سردار محمد یوسف نے گردوارہ پنجہ صاحب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مذہبی سیاحت کے فروغ کے لیے بڑے اقدامات کا اعلان کیا جس کے تحت پنجاب بھر میں 40 سے زائد گردواروں کی بحالی اور انہیں عبادت کے لیے کھولنے کا کام جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وساکھی میلہ: بھارت سے سکھ یاتریوں کی پاکستان آمد شروع،واہگہ بارڈر پر بھرپور انتظامات

حکومتی منصوبے کے مطابق ننکانہ صاحب میں یاتریوں کے لیے جدید رہائشی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں جبکہ حسن ابدال میں بزرگ زائرین کی سہولت کے لیے لفٹ کی تنصیب بھی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

 وفاقی وزیر نے بھارت پر بھی زور دیا کہ وہ سکھ یاتریوں کے لیے کرتار پور راہداری تک رسائی کو آسان بنائے تاکہ علاقائی تعاون اور مذہبی سیاحت کو مزید تقویت مل سکے۔

پاکستان کی جانب سے ان عملی اقدامات اور قیادت کے متفقہ پیغامات نے عالمی سطح پر ملک میں مذہبی ہم آہنگی اور اقلیتوں کے لیے فراہم کردہ سازگار ماحول کی ساکھ کو مزید مستحکم کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

رائٹرز کی مالک کمپنی نے عالمی پرنٹ کاروبار کے 51 فیصد حصص 50 کروڑ ڈالر میں فروخت کردیے

میٹا پر طبی مسائل کے شکار ملازمین کو برطرفیوں میں نشانہ بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت استعمال کرنے کا الزام

حکومت نے ہمیشہ مذاکرات کا راستہ اپنایا، تشدد ایکشن کمیٹی کی جانب سے کیا گیا، طارق فضل چوہدری

ذہنی تھکن سے پریشان ہیں؟ صدیوں پرانے طریقے آج بھی مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں

اداروں اور شہدا سے متعلق استعمال کیے گئے الفاظ ناقابل قبول، مولانا فضل الرحمان معافی مانگیں : حافظ میاں محمد نعمان

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟