2017 سے 2022 کے دوران اوور انوائسنگ کا مکروہ دھندہ چلتا رہا، ذمہ داران کے خلاف کارروائی تیز کی جائے : وزیراعظم

بدھ 15 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے 2017 سے 2022 کے دوران اوور انوائسنگ کے مکروہ دھندے میں ملوث تمام افراد کے خلاف قانونی کارروائی تیز تر کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے متعلقہ اداروں کی مسلسل غفلت پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ایف بی آر کے امور پر ہفتہ وار جائزہ اجلاس بدھ کو یہاں منعقد ہوا، جس میں اوور انوائسنگ کے حوالے سے بنائی گئی کمیٹی کی رپورٹ پیش کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: ٹیکس آمدن میں اضافہ ایف بی آر اصلاحات کا نتیجہ، غیررسمی معیشت کا خاتمہ کریں گے، وزیراعظم شہباز شریف

 وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزراء مصدق مسعود ملک، احد خان چیمہ، عطاء اللہ تارڑ، اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان، وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی، چیئرمین ایف بی آر اور اعلی سرکاری حکام شریک ہوئے۔

 وزیر اعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2017 سے 2022 کے دوران اوور انوائسنگ کامکروہ دھندا چلتا رہا اور متعلقہ ادارے اپنے فرائض سے مسلسل غافل رہے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ اس دھندے میں مرتکب تمام افراد کے خلاف قانونی کارروائی تیز تر کی جائے۔ وزیراعظم نے مشتاق احمد سکھیرا کی سربراہی میں بنائی گئی کمیٹی کی رپورٹ کی توصیف کرتے ہوئے غفلت کے مرتکب افراد کا تعین کرنے اور ان کے خلاف محکمانہ کارروائی کی ہدایت کی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم نے ایف بی آر افسران کے لیے اہم پیکیج کی منظوری دے دی

 انہوں نے کہا کہ ٹیکس کا پیسہ قوم کی امانت ہے، اس کی حفاظت ہمارا فرض اور ایک ایک پائی کا حساب دینا ذمہ داری ہے، ایسے واقعات کو مستقبل میں روکنے کے لیے جامع حکمت عملی مرتب کرنے کی بھی ہدایت کی۔

 انہوں نے فنانشل مانیٹرنگ یونٹ(ایف ایم یو) کو ایک فعال ادارہ بنانے اور اس میں ایف آئی اے اور انٹیلیجنس بیورو کے نمائندے شامل کرنے کی بھی ہدایت کی۔

 وزیر اعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایف بی ار نے سنٹرلائز پرائس ویریفکیشن پورٹل بنایا ہے، جون کے آخر تک یہ پورٹل بینکوں کے ساتھ منسلک ہو جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ایس آئی ایف سی کی کامیابیوں سے ناقدین کے منہ بند ہوگئے، جلد اہداف حاصل کرلیں گے، وزیراعظم شہباز شریف

وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ رپورٹ کے مطابق ایف بی آر کے پوسٹ کلیئرنگ آڈٹ ونگ نے اکتوبر 2022ء میں اس اوور انوائسنگ دھندے کی نشاندہی کی۔ اس دوران مرتکب افراد کے خلاف 13 ایف آئی آرز درج ہو چکی ہیں اور قانونی کارروائی جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ڈونلڈ ٹرمپ کا جنرل اسمبلی میں بھی پاک بھارت جنگ کا ذکر، شہباز شریف کو عظیم لیڈر قرار دیدیا

ابھیشیک شرما کا ان چاہا عالمی ریکارڈ: ’گولڈن ڈک‘ کے ’معرکے‘ میں شاداب و راشد خان کو پیچھے چھوڑ دیا

عطااللہ تارڑ کا خیبرپختونخوا حکومت سے 13 سال کا حساب لینے کا اعلان، ریڈیو پاکستان پشاور کی نوتعمیر شدہ عمارت کا افتتاح کردیا

اسلام آباد: امن و امان کے لیے استعمال ہونے والے کنٹینرز کے مالکان کو کرائے کی ادائیگی کا اعلان

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس شروع: جنگوں نے دنیا کو تباہ کن اثرات سے دوچار کیا، انتونیو گوتریس

ویڈیو

’بڑا ہوکر اپنے والد کی طرح پولیس افسر بنوں گا‘، شہید ایس پی اکبر شنواری کے بیٹے ایمل کا عزم

تحریک انصاف کو احتجاج کے بجائے مذاکرات کا راستہ اپنانا چاہیے، عمران خان مذاکرات کے ذریعے ہی باہر آسکتے ہیں، سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان

27 ستمبر احتجاج: پی ٹی آئی کے مکمل خاتمے کا پلان؟ محسن نقوی نے وارننگ دیدی

کالم / تجزیہ

سید مودودیؒ آج بھی کیوں پڑھے جا رہے ہیں؟

اسلام آباد کو سومنات بنا دیں گے

سومنات: جب تاریخ سیاسی نعرہ بن جائے