پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر 20.52 ارب ڈالر تک پہنچ گئے

جمعرات 16 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق 10 اپریل 2026 تک پاکستان کے مجموعی قابل استعمال زرِمبادلہ کے ذخائر 20.52 ارب ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔

ان ذخائر میں سے 15.08 ارب ڈالر مرکزی بینک کے پاس جبکہ 5.45 ارب ڈالر کمرشل بینکوں کے پاس موجود خالص ذخائر پر مشتمل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسٹیٹ بینک کو سعودی عرب سے 2 ارب ڈالر موصول، آئی ایم ایف کی پاکستان کے معاشی اصلاحات اور استحکام کی تعریف

مرکزی بینک کے مطابق 10 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 1.32 ارب ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

یہ کمی بنیادی طور پر پاکستان کے خودمختار یورو بانڈ کے تحت 1.43 ارب ڈالر کی ادائیگی کے باعث ہوئی۔

مزید پڑھیں: اسٹیٹ بینک کا تاریخی فیصلہ، ملک میں ورچوئل کرنسی پر پابندی ختم کردی

اسٹیٹ بینک نے اپنے بیان میں کہا کہ 10 اپریل 2026 کو ختم ہونے والے ہفتے میں زرمبادلہ کے ذخائر 1,321 ملین ڈالر کم ہو کر 15,079.5 ملین ڈالر رہ گئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ، ویسٹ انڈیز کی ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری

کسی کو شکایت ہے تو الیکشن کمیشن سے رجوع کرے، ن لیگ نے آزاد کشمیر میں دھاندلی کا الزام مسترد کردیا

برطانیہ کا صدیوں پرانا نظام بدلنے کی تیاری؟ وزیراعظم اینڈی برنہم کا اہم بیان سامنے آگیا

مظفرآباد میں ایم این اے صلاح الدین جونیجو پر حملہ کرنے والوں کو گرفتار کیا جائے، بلاول بھٹو

ریاض ایئر کا وسط اگست میں پاکستان کے لیے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا امکان، ویب سائٹ پر بکنگ شروع

ویڈیو

فیفا میں اعتماد کا بحران، انفانٹینو کی قیادت ناقابل قبول قرار

40 سال کی کم ترین سطح پر پہنچنے والے ین کو سہارا دینے کے لیے ٹوکیو اور واشنگٹن متحرک

براڈ پیک پر برفانی تودے سے ہلاک نرمل پرجا کی لاش مل گئی، ریسکیو آپریشن جاری

کالم / تجزیہ

جاوید میانداد کی ایک ناقابل فراموش اننگز کا تذکرہ

غزہ کے بچوں کی دلدوز شاعری   

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور