ٹائم میگزین: 100 بااثر افراد کی فہرست میں نیویارک میئر ممدانی بھی، اور کون شامل؟

جمعہ 17 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ٹائم میگزین نے حال ہی میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے دنیا کے 100 بااثر ترین افراد کی سالانہ فہرست جاری کی ہے جن میں نیویارک کے میئر ظہران ممدانی بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ٹائم میگزین نے بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور کو 100 بااثر ترین شخصیات میں شامل کرلیا

یہ فہرست ان 100 فنکاروں، رہنماؤں، موجدوں، آئیکونز اور دیگر بااثر شخصیات کو خراج تحسین پیش کرتی ہے جنہیں میگزین کے ایڈیٹرز دنیا کی سب سے مؤثر شخصیات سمجھتے ہیں۔

فنکاروں کے زمرے میں جینی کے علاوہ اداکارہ کیکے پالمر، ٹی وی شو ’دی پِٹ‘ کے نوح وائل، ایرانی فلم ساز جعفر پناہی، بینیسیو ڈیل ٹورو اور رنبیر کپور سمیت دیگر شخصیات شامل ہیں۔

جعفر پناہی کے حوالے سے لکھا گیا کہ وہ سنسرشپ کو تخلیقی مزاحمت میں بدلنے کے لیے جانے جاتے ہیں اور ایران کی حقیقت کو اپنی فلموں کے ذریعے دنیا کے سامنے لاتے رہے ہیں۔ ان کا ایک قول بھی شامل کیا گیا کہ ’میں ایک سال کے لیے جیل جاؤں گا اور ایک نئی اسکرپٹ کے ساتھ واپس آؤں گا‘۔

اداکاروں میں بالی ووڈ کے رنبیر کپور بھی شامل ہیں جبکہ پایونیرز کی فہرست میں یوٹیوب اسٹار مسٹر بیسٹ کا نام ہے۔

ٹائٹنز کے زمرے میں اداکار بین اسٹلر اور زوئی سالڈانا، ماڈل انوک یائی، ڈیزائنر رالف لارین، مائیکروسافٹ کے سندر پچائی اور عالمی ادارہ صحت کے عہدیداران پریشس ماتسوسو اور این کلئیر ایمپرو سمیت کئی دیگر شامل ہیں۔

مزید پڑھیے: پاکستان کی نوجوان ماہر قانون ماہ نور عمر ٹائم میگزین کی ‘ویمن آف دی ایئر’ فہرست میں شامل

آئیکونز کی فہرست میں ہالی ووڈ ستارے کیٹ ہڈسن، ہیلری ڈف اور ایتھن ہاک شامل ہیں جبکہ اولمپک گولڈ میڈلسٹ الیسا لیو اور وکٹوریہ بیکہم بھی اس فہرست کا حصہ ہیں۔

ہیلری ڈف کے بارے میں نکول رچی نے لکھا کہ وہ ’وہ لڑکی تھیں جن کے ساتھ ہم اپنے کمروں میں ڈانس کرتے تھے اور آج وہ ایسی خاتون ہیں جن کے ساتھ ہر کوئی ڈنر کرنا چاہتا ہے‘۔

لیڈرز کی فہرست کا آغاز پوپ لیو چہاردہم سے ہوتا ہے جس میں میکسیکو کی صدر کلاڈیا شین باؤم، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، نیویارک کے میئر ممدانی، چین کے صدر شی جن پنگ، اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو، اسٹیو وٹکوف اور نیپال کے وزیر اعظم بالین شاہ شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: نیویارک میئر کے لیے امیدوار ظہران ممدانی اور امریکی صدر ٹرمپ آمنے سامنے

انوویٹرز کی فہرست میں امریکی ویمنز اولمپک ہاکی ٹیم کی ہیلری نائٹ، شیف وکاس کھنہ اور فارمولا ون ڈرائیور لینڈو نورس سمیت دیگر افراد شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لائیوایوانِ صدر میں تقریب، بہادری اور قومی خدمات پر مسلح افواج کے افسران و جوانوں کو اعزازات سے نوازا گیا

سپریم جوڈیشل کونسل کا اہم اجلاس: ججز کے خلاف 23 شکایات داخلِ دفتر، 6 ججز کے خط پر کارروائی موخر

پاکستان کیخلاف وہ عناصر مہم چلا رہے ہیں جنہیں قیام امن میں ہمارا کردارتسلیم نہیں، وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ

امریکی معاون وزیر خارجہ پال کپور کی اسحاق ڈار سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

کوکین کوئین انمول پنکی کن تھانوں کے اہلکاروں کو رشوت دیتی رہی؟ تفتیشی رپورٹ نے سنسنی پھیلا دی

ویڈیو

لائیوایوانِ صدر میں تقریب، بہادری اور قومی خدمات پر مسلح افواج کے افسران و جوانوں کو اعزازات سے نوازا گیا

امریکی صدر کا دورہ چین: امریکا اور چین کے تعلقات دنیا کی تاریخ کے سب سے اہم تعلقات میں سے ایک ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

صدر ٹرمپ کا دورۂ چین، شی جن پنگ کا امریکا کو شراکت داری کا پیغام

کالم / تجزیہ

کیا آپ نے چین کے دورے پر موجود ڈونلڈ ٹرمپ کے وفد پر غور کیا ہے؟

سعودی عرب کی سوچ

چپکے چپکے دل میں اترتا حسرتؔ