اسحاق ڈار کا روسی ہم منصب سے رابطہ، دوطرفہ تعلقات اور عالمی امن پر گفتگو

جمعہ 24 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے آج روسی فیڈریشن کے وزیرِ خارجہ سرگئی لاوروف سے ٹیلیفون پر گفتگو میں دوطرفہ تعلقات اور عالمی سطح پر تعاون کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

 یہ بھی پڑھیں:امریکا ایران مذاکرات میں سفارتکاری، میئر لندن کی وزیراعظم شہباز شریف کی کوششوں کی تعریف

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے بین الاقوامی امن و سلامتی کے فروغ کے لیے کثیرالجہتی فورمز پر باہمی تعاون پر گفتگو کی۔

اس موقع پر روسی وزیرِ خارجہ نے ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کی بحالی میں پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا۔

وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان خطے اور دنیا میں مسائل کے حل کے لیے مکالمے اور سفارتکاری کے فروغ کی کوششیں جاری رکھے گا۔

مزید پڑھیں: ایرانی صدر کی پاکستانی اور روسی قیادت سے گفتگو، جنگ بندی کے لیے 3 شرائط پیش کردیں

گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے اعلیٰ سطح کے روابط کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کے مجوزہ دورہ روس کو باہمی طور پر موزوں وقت پر جلد از جلد شیڈول کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے مستقبل میں رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا، اسحاق ڈار نے روسی وزیرِ خارجہ کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور برطانیہ میں اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق، اصلاحات اور علاقائی استحکام پر تفصیلی تبادلۂ خیال

وزیرِ خزانہ اور برطانوی وزیر ہمیش فاکنر کے درمیان علاقائی صورتحال سمیت اقتصادی منظرنامے پر تبادلۂ خیال

نیا البم کب آئے گا؟ عاطف اسلم نے بڑا اعلان کردیا

موسمیاتی تبدیلی کا سنگین خطرہ: دنیا کے قریباً تمام بچے ماحولیاتی آفات کی زد میں، یونیسف

نواز شریف نے آزاد کشمیر کی موجودہ صورتحال پر ن لیگ کا اہم اجلاس طلب کر لیا

ویڈیو

امریکا اور ایران کے درمیان معاملات طے، بلوچستان کے کاروبار پر اس کے کیا اثرات ہوں گے؟

خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کے بڑھتے اندرونی اختلافات سے پشاور کے عوام پریشان

ایران امریکا فریم ورک معاہدہ کیا ہے اور آئندہ ہونے والے تکنیکی مذاکرات میں کیا طے ہو گا؟

کالم / تجزیہ

امن معاہدہ اور پاکستان

پنجاب کا حق، ایتھے رکھ

سرحدوں سے ماورا یاری: سید بابر علی اور ہرچرن سنگھ