عالمی اداروں پر اعتماد کی بحالی کے لیے کثیر الجہتی نظام ضروری ہے، اسحاق ڈار

جمعہ 24 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں، خصوصاً خودمختار برابری، تنازعات کے پرامن حل اور بین الاقوامی امن و سلامتی کے لیے اجتماعی اقدامات کے عزم کی بھرپور توثیق کرتا ہے۔

اقوام متحدہ کے تحت منائے جانے والے ‘کثیر الجہتی نظام اور امن کے لیے سفارتکاری کے عالمی دن’ کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں جب دنیا بھر میں تنازعات میں اضافہ ہو رہا ہے اور بین الاقوامی اداروں پر اعتماد کمزور ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسحاق ڈار کا روسی ہم منصب سے رابطہ، دوطرفہ تعلقات اور عالمی امن پر گفتگو

 اسحاق ڈار نے کہا کہ ایسے میں کثیر الجہتی نظام اور سفارتکاری ہی امن کے حصول کا واحد قابلِ اعتماد اور پائیدار راستہ ہیں۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ آج کے عالمی چیلنجز اس بات کے متقاضی ہیں کہ بات چیت، تعاون اور بین الاقوامی قانون کے احترام کے لیے نئے عزم کے ساتھ آگے بڑھا جائے۔

ان کے مطابق پاکستان ہمیشہ سے تنازعات کے پرامن حل، مذاکرات، ثالثی اور سفارتی ذرائع کے استعمال کا حامی رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے حالیہ مہینوں میں علاقائی اور بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر کشیدگی میں کمی، اختلافات کے خاتمے اور جاری تنازعات کے حل کے لیے سفارتی کوششوں کو فروغ دیا ہے۔

مزید پڑھیں: علاقائی و عالمی صورتحال: اسحاق ڈار کی دفترِ خارجہ حکام کو متحرک سفارت کاری کی ہدایت

وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کے امن مشنز میں پاکستان کی طویل اور نمایاں خدمات موجود ہیں، اور ملک ہمیشہ کثیر الجہتی سفارتکاری کے فروغ، تعاون کے استحکام اور عالمی نظام کی مضبوطی کے لیے تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔

انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ کثیر الجہتی نظام کو دوبارہ فعال بنائے اور سفارتی روابط کو مضبوط کرے تاکہ ایک پرامن، منصفانہ اور خوشحال دنیا تشکیل دی جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی