برطانیہ کے بادشاہ کنگ چارلس سوم نے امریکی کانگریس اپنے حالیہ خطاب کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایک بیان پر مزاحیہ و طنزیہ انداز میں ردعمل دیتے ہوئے حاضرین سے خوب داد سمیٹی۔
مزید پڑھیں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ماضی میں کب مسلح حملوں اور دھمکیوں کا سامنا رہا؟
بادشاہ نے کہا کہ جناب صدر، آپ نے حال ہی میں کہا تھا کہ اگر امریکا نہ ہوتا تو یورپی ممالک آج جرمن بول رہے ہوتے۔ کیا میں یہ کہنے کی جسارت کر سکتا ہوں کہ اگر ہم نہ ہوتے تو آپ فرانسیسی بول رہے ہوتے؟
A lot of jokes from King Charles tonight.
“You recently commented, Mr. President, that if it were not for the United States, European countries would be speaking German. Dare I say that if it wasn’t for us, you’d be speaking French” pic.twitter.com/9EyxNMLxCR
— Acyn (@Acyn) April 29, 2026
کنگ چارلس کے اس جملے پر اجلاس میں قہقہے گونج اٹھے اور اسے خطاب کا ایک دلچسپ اور یادگار لمحہ قرار دیا گیا۔
مزید پڑھیں: ‘میری والدہ کو نوجوان شاہ چارلس پر کرش تھا،’ ٹرمپ کے انکشاف پر شاہ برطانیہ بھی ہنس پڑے
یہ بات انہوں نے امریکا اور برطانیہ کے تاریخی تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہی، جہاں دونوں ممالک نے مختلف جنگوں اور عالمی چیلنجز میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔














