بی وائی سی کا نوجوانوں کو ورغلانے کے لیے پروپیگنڈا، ریاست مخالف بیانیہ بنایا جانے لگا

بدھ 29 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

رقبے کے لحاظ سے پاکستان کے سب سے بڑے صوبے بلوچستان میں عوام کا معیار زندگی بدلنے کے لیے مختلف منصوبے جاری ہیں، تاہم بلوچ یکجہتی کمیٹی (بی وائی سی) سمیت دیگر دہشتگرد عناصر کی جانب سے ہمیشہ کی طرح پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے ضلع پنجگور میں قائم سائنس لیب میں طلبہ جدید تعلیم حاصل کررہے ہیں۔ اس کے علاوہ صوبے میں صحت سمیت دیگر سہولیات بھی عوام کو فراہم کی جارہی ہیں۔

دہشتگرد تنظیموں بے ایل اے، بی ایل ایف اور بی وائی سی جیسے نیٹ ورکس کی جانب سے ہمیشہ ریاست کے خلاف پروپیگنڈا کیا جاتا ہے، اور بیانیہ تشکیل دیا جاتا ہے جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔

دہشتگردوں کے حمایتی عناصر کی جانب سے بلوچستان میں ہونے والے دہشتگرد حملوں میں شہریوں کے نقصان کو نظر انداز کیا جاتا ہے، جیسے جعفر ایکسپریس میں معصوم شہریوں کی جانیں لی گئیں۔

بلوچستان میں امن و امان کے مسائل کی وجہ سے تاجر، مزدور اور عام شہریوں کو بھی مشکلات پیش آتی ہیں، لیکن اسے بھی نظر انداز کیا جاتا ہے۔

تاہم اس سب کے باوجود حکومت اور ادارے بلوچستان میں جرگوں کے ذریعے کمیونٹی روابط، میڈیکل کیمپس، تعلیمی سہولیات اور صاف پانی کی فراہمی جیسے اقدامات جاری رکھے ہوئے ہیں۔

بلوچستان پاکستان کا اہم حصہ ہے، حکومت اور ادارے یہاں کے مسائل حل کرنے میں سنجیدہ ہیں۔ دہشتگرد عناصر کی جانب سے بنائے جانے والے بیانیے کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔

یاد رہے کہ بلوچ یکجہتی کمیٹی (بی وائی سی) کی جانب سے خواتین کو بھی دہشتگردی کے لیے استعمال کیا جارہا ہے، جس کی کئی مثالیں سامنے آ چکی ہیں، تاہم ریاست کا فیصلہ ہے کہ ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے اقدامات جاری رہیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سفید جادو، مثبت اور مددگار

متحدہ اپوزیشن کی تشکیل پر اتفاق: کیا مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں یہ اتحاد حکومت کے لیے خطرہ بن سکتا ہے؟

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘