امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا اٹلی کا دورہ، پوپ لیو سے اہم ملاقات متوقع

پیر 4 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا کے وزیر خارجہ مارکو روبیو رواں ہفتے اٹلی کا دورہ کریں گے جہاں ان کی پوپ لیو سے ملاقات متوقع ہے۔ ویٹیکن ذرائع کے مطابق یہ ملاقات جمعرات کو ہوگی اور قریباً ایک سال میں کسی امریکی کابینہ رکن کی پوپ سے پہلی بالمشافہ ملاقات ہوگی۔

مزید پڑھیں:قطر پر اسرائیلی حملہ، امریکی سیکرٹری خارجہ مارکو روبیو اسرائیل پہنچ گئے

ذرائع کے مطابق مارکو روبیو اس سے قبل مئی 2025 میں نائب صدر جے ڈی وینس کے ہمراہ پوپ لیو سے ملاقات کر چکے ہیں۔ اس دورے کے دوران وہ ویٹیکن کے سیکریٹری آف اسٹیٹ پیٹرو پیرولن اور اٹلی کے وزیر خارجہ انتونیو تاجانی سے بھی ملاقات کریں گے۔

اطالوی ذرائع کا کہنا ہے کہ مارکو روبیو نے اٹلی کی وزیر اعظم جورجیا میلونی سے بھی ملاقات کی درخواست کی ہے، جو سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قریبی اتحادی سمجھی جاتی ہیں۔

یہ ملاقات ایک ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب پوپ لیو اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان حالیہ ہفتوں میں سخت بیانات کا تبادلہ ہوا ہے۔ پوپ لیو نے امریکا اور اسرائیل کی قیادت میں ایران کے خلاف جنگ پر تنقید کرتے ہوئے اسے ناقابل قبول قرار دیا اور امن کی اپیل کی۔

دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر پوپ لیو کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کی پالیسیوں کو کمزور قرار دیا۔ یہ بیان بازی اس وقت سامنے آئی جب پوپ لیو افریقہ کے 4 ملکی دورے پر تھے۔

مزید پڑھیں:‘پاکستان امداد نہیں تجارت چاہتا ہے’، اسحاق ڈار اور مارکو روبیو ملاقات میں کن اہم امور پر گفتگو ہوئی؟

اطالوی میڈیا کے مطابق مارکو روبیو کا یہ دورہ دونوں فریقین کے درمیان تعلقات میں کشیدگی کم کرنے کی کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ پوپ لیو جمعہ کو بطور روحانی پیشوا اپنے ایک سال مکمل ہونے کی تقریب منائیں گے، وہ 8 مئی 2025 کو اس منصب پر فائز ہوئے تھے۔ا

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اداکارہ مومنہ اقبال کے مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے پر سنگین الزامات، مریم نواز سے ایکشن کا مطالبہ

کانگو میں ایبولا وبا شدت اختیار کرگئی، عالمی ادارۂ صحت کا ہنگامی انتباہ

پاکستان نے قازق سرمایہ کاروں کو گوادر اور کراچی بندرگاہوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دے دی

سلہٹ ٹیسٹ: بارش سے متاثرہ آخری روز پاکستان 121 رنز کے تعاقب میں

اسرائیلی فوج کے لیے بھارتی اسٹیل کی ترسیل پر یورپی بندرگاہوں میں احتجاج

ویڈیو

مجھے ستارہ امتیاز کسی مخصوص شوٹ پر نہیں مجموعی کام کے اعتراف میں ملا، عرفان احسن کا ’حاسدین‘ کو جواب

خیبر پختونخوا: پی ٹی آئی کے 13 سالہ اقتدار کے بارے میں لوگوں کی رائے کیا ہے؟

انمول پنکی نے کن شخصیات کے خلاف بیانات دیے؟ وکیل نے ملاقات کی تفصیلات بتا دیں

کالم / تجزیہ

کامیابی کی سب سے بڑی غلط فہمی

سندھ طاس: ثالثی عدالت کے فیصلے کے بعد کیا ہو گا؟

وزیر آغا‘ ایک عہد جو مکالمہ بن گیا