امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کی ویٹیکن میں پوپ لیو سے اہم ملاقات متوقع، امریکا اور مذہبی پیشوا کے درمیان کشیدگی کیوں ہے؟

منگل 5 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو جمعرات کو ویٹیکن میں پوپ پوپ لیو سے اہم ملاقات کریں گے جس میں دوٹوک اور کھلے انداز میں تبادلہ خیال متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جنگیں اور وسائل کی لوٹ مار انسانیت کے مستقبل کی چوری ہیں، پوپ لیو

ہولی سی میں تعینات امریکی سفیر برائن برچ کے مطابق ملاقات میں موجودہ امریکی انتظامیہ کی پالیسیوں پر واضح اور بے لاگ گفتگو ہوگی جس سے ممالک کے درمیان اختلافات کے باوجود براہ راست رابطے کی اہمیت اجاگر ہوتی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ممالک کے درمیان اختلافات بین الاقوامی تعلقات کا فطری حصہ ہیں تاہم انہیں تعمیری مکالمے کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے۔

ان کے مطابق باہمی احترام اور خلوص پر مبنی سفارتکاری ہی اختلافات کے حل کی کنجی ہے۔

برچ نے کہا کہ قومیں ہمیشہ ایک رائے پر متفق نہیں ہوتیں لیکن ان اختلافات سے نمٹنے کا مؤثر طریقہ برادری اور حقیقی مکالمہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ روبیو کا دورہ اسی جذبے کی عکاسی کرتا ہے جہاں وہ کھلے دل کے ساتھ بات چیت اور رابطے کے لیے آ رہے ہیں۔

توقع ہے کہ ملاقات میں ٹرمپ انتظامیہ سے جڑے مختلف پالیسی امور زیر بحث آئیں گے تاہم ایجنڈے کی تفصیلات عوامی سطح پر جاری نہیں کی گئیں۔

مزید پڑھیے: ’دنیا چند ظالموں کے ہاتھوں تباہ ہو رہی ہے‘ ، پوپ لیو کا لہجہ سخت ہونے لگا

مبصرین کے مطابق امریکی اعلیٰ حکام اور ویٹیکن کے درمیان ملاقاتیں عموماً سیاسی اور اخلاقی دونوں پہلو رکھتی ہیں جن میں خصوصاً عالمی امن، ہجرت اور انسانی مسائل جیسے موضوعات شامل ہیں۔

برچ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ملاقات کا مقصد صرف مؤقف پیش کرنا نہیں بلکہ بامعنی مکالمے کو فروغ دینا ہے۔ وزیر خارجہ یہاں اسی نیت سے آ رہے ہیں کہ سنیں، بات کریں اور امریکی پالیسی پر کھل کر گفتگو کریں۔

ویٹیکن عالمی سطح پر ایک اہم سفارتی اور اخلاقی حیثیت رکھتا ہے اور حساس بین الاقوامی مسائل پر مکالمے میں تاریخی کردار ادا کرتا رہا ہے۔ اس تناظر میں روبیو اور پوپ لیو کی ملاقات کو اختلافات کے باوجود روابط مضبوط بنانے اور مشترکہ نکات تلاش کرنے کی کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں: پوپ لیو چہاردہم کا ایران حملوں پر پہلا ردعمل، ہتھیاروں کے بجائے مکالمے پر زور

یہ دورہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور پوپ لیو کے درمیان حالیہ سخت بیانات کے تبادلے کے چند ہفتوں بعد ہو رہا ہے جس میں ہجرت اور انسانی پالیسی جیسے امور پر اختلافات سامنے آئے تھے۔ مبصرین کے مطابق یہ ملاقات کشیدگی کم کرنے اور تعمیری مکالمہ بحال کرنے کی کوشش ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

چین نے آبنائے ہرمز کھولنے میں مدد کی پیشکش کی ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

دنیا کی 2 سب سے بڑی معیشتیں چین اور امریکا مقابلہ نہیں شراکت داری کو ترجیح دیں، چینی صدر شی جن پنگ

ورلڈ کلائمیٹ ڈے : سندھ طاس معاہدے کی غیر یقینی صورتحال نے پاکستان کے لیے خطرات بڑھا دیے

ایس سی او اجلاس : روس کا افغانستان میں دہشتگرد گروہوں کی موجودگی اور منشیات کی بڑھتی پیداوار پر اظہار تشویش

’سابق شوہر نے کوکین نیٹ ورک کا حصہ بنایا‘، کوکین کوئین انمول عرف پنکی نے راز کھول دیے

ویڈیو

انمول پنکی کے لیے تمغہ؟ بڑے انکشافات، اہم سینیٹر کود پڑے، 27ویں آئینی ترمیم کی بازگشت، ڈونڈ ٹرمپ کا دورہ چین

پنجاب کابینہ اجلاس میں مسلم لیگ ن کے ایم پی اے رانا منان خان کو 50 لاکھ روپے سے زائد رقم دینے کی منظوری، معاملہ کیا ہے؟

ایوانِ صدر میں تقریب، بہادری اور قومی خدمات پر مسلح افواج کے افسران و جوانوں کو اعزازات سے نوازا گیا

کالم / تجزیہ

کیا آپ نے چین کے دورے پر موجود ڈونلڈ ٹرمپ کے وفد پر غور کیا ہے؟

سعودی عرب کی سوچ

چپکے چپکے دل میں اترتا حسرتؔ