آزاد کشمیر پی ٹی آئی میں ٹکراؤ، سردار صداقت حیات اور قیادت میں تنازع بڑھ گیا

جمعرات 7 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آزاد کشمیر میں عام انتخابات سے قبل پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں، جہاں قیادت کے درمیان الزامات اور قانونی کارروائی نے صورتحال کو مزید کشیدہ بنا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے رہنما سردار صداقت حیات نے ایک نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں پارٹی کے چیئرمین پارلیمانی بورڈ اور سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی پر یہ الزام عائد کیا تھا کہ انہوں نے پارٹی ٹکٹ کے عوض ڈھائی کروڑ روپے طلب کیے۔

اس بیان کے بعد سیاسی حلقوں میں ہلچل مچ گئی، تاہم سردارعبدالقیوم نیازی نےان الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے انہیں جھوٹا، بے بنیاد اور بدنیتی پر مبنی قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی آزاد کشمیر اختلافات کا شکار، پارلیمانی بورڈ کے معاملے پر ایک گروپ کا بیرسٹر گوہر کے گھر کے باہر احتجاج

انہوں نے اپنے وکیل سردار مصروف ایڈووکیٹ کے ذریعے سردار صداقت حیات کو قانونی نوٹس بھجوا دیا ہے۔

قانونی نوٹس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سردار صداقت حیات کے الزامات نہ صرف غیر ذمہ دارانہ ہیں بلکہ ان سے پارٹی قیادت کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

نوٹس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ 14 دن کے اندر غیر مشروط طور پر عوامی معافی مانگیں، اپنے بیانات واپس لیں اور متعلقہ میڈیا پلیٹ فارمز پر وضاحت جاری کریں۔

مزید کہا گیا ہے کہ اگر مطالبات پورے نہ کیے گئے تو ان کے خلاف دیوانی اور فوجداری کارروائی کے ساتھ ساتھ 10 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ بھی دائر کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: آپ کھڑے نہیں ہوتے تو لوگ خود کھڑے ہو جائیں گے، علیمہ خان پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے صدر پر برہم

سردار عبدالقیوم نیازی نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ وہ اپنی ساکھ اور سیاسی وقار کو نقصان پہنچانے کی کسی بھی کوشش کا قانونی جواب دیں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے ایک دھڑے نے پارلیمانی بورڈ پر عدم اعتماد کا اظہار کیا تھا۔

اس ضمن میں گزشتہ دنوں بیرسٹر گوہر علی خان کے گھر کے باہر احتجاجی مظاہرہ بھی کیا گیا تھا، جس سے پارٹی کے اندرونی اختلافات مزید نمایاں ہو گئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ورلڈ اربن فورم: مریم نواز نے پنجاب پویلین کا افتتاح کردیا، ’اپنی چھت اپنا گھر‘ پروگرام پر شرکا کو بریفنگ

پنجاب کے ایم بی بی ایس نصاب میں بڑی تبدیلی، بچوں کی غذائیت کا مضمون لازمی شامل کرنے کا فیصلہ

تھائی لینڈ نے 90 سے زائد ممالک کے لیے ‘ویزہ فری’ قیام کی مدت کم کردی

لاہور ہائیکورٹ: پنجاب کے تعلیمی اداروں میں 3 ماہ کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن روکنے کی استدعا مسترد

زمین پر آخری مکمل سورج گرہن، سائنسدانوں نے کائناتی نظارے کے خاتمے کے وقت کا تعین کردیا

ویڈیو

بجٹ 27-2026: ٹیکس غریبوں سے ہٹا کر امیروں پر لگایا جائے، پاکستانیوں کی رائے

کوئٹہ میں پہلی بار بکرا اب آن لائن بھی دستیاب، مگر کیسے؟

صدر ٹرمپ اکسانے کے باوجود پاکستان کے خلاف کوئی بات سننے کے لیے تیار نہیں، سابق سفارتکار اعزاز چوہدری

کالم / تجزیہ

سندھ طاس: ثالثی عدالت کے فیصلے کے بعد کیا ہو گا؟

وزیر آغا‘ ایک عہد جو مکالمہ بن گیا

قدم قدم سوئے حرم