بھارت میں ریلوے بحران سنگین، 3 کروڑ سے زائد مسافر سفر سے محروم

اتوار 10 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت میں ریلوے کے انتظار کی فہرست کا بحران مزید سنگین ہو گیا، جہاں مالی سال 2025-26 کے دوران 3 کروڑ 39 لاکھ سے زائد مسافر کنفرم ٹکٹ نہ ملنے کے باعث سفر نہ کر سکے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی ٹرین میں ملنے والا کھانا مسافر خاتون کے لیے بدترین الرجی کا باعث بن گیا

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریلوے سے حاصل کردہ آر ٹی آئی دستاویزات میں انکشاف ہوا ہے کہ ویٹنگ لسٹ پر موجود لاکھوں ٹکٹ چارٹ کی تیاری کے وقت خودکار طور پر منسوخ ہو گئے، جس کے باعث روزانہ ہزاروں مسافر سفر سے محروم رہے۔

رپورٹ کے مطابق اوسطاً روزانہ تقریباً 92 ہزار سے زائد افراد کنفرم نشست نہ ملنے کی وجہ سے ٹرین میں سفر نہ کر سکے، جبکہ ہر گھنٹے میں تقریباً 3 ہزار 870 اور ہر منٹ میں 64 مسافر متاثر ہوئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سب سے زیادہ متاثر ہونے والے مسافروں میں سلیپر کلاس کے مسافر شامل ہیں، جن کی تعداد ایک کروڑ 68 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس بحران کا سب سے زیادہ بوجھ مزدور طبقے، طلبہ، کم آمدن والے خاندانوں اور چھوٹے شہروں کے شہریوں پر پڑا۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی ریاست آسام میں ٹرین کی ٹکر سے 7 ہاتھی ہلاک

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چند برسوں میں یہ بحران مسلسل بڑھ رہا ہے۔ 2021-22 میں ایک کروڑ 65 لاکھ افراد سفر سے محروم ہوئے تھے، جبکہ اب یہ تعداد بڑھ کر 3 کروڑ 39 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔

آر ٹی آئی کارکن چندر شیکھر گور نے بھارتی ریلوے نظام پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آزادی کے کئی دہائیاں گزرنے کے باوجود کنفرم ٹکٹ حاصل کرنا اب بھی قسمت کا کھیل بنا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جدید منصوبوں اور دعوؤں کے باوجود بنیادی سفری سہولتیں عوام کو فراہم نہیں کی جا رہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آزاد کشمیر میں عام انتخابات فوج اور رینجرز کی نگرانی میں کرائے جائیں گے، چیف الیکشن کمشنر کا اعلان

معاہدے سے پہلے ایرانی اثاثے بحال نہیں ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کا اعلان

ساہیوال میں سفاک دیور نے بھابھی اور معصوم بھتیجی کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی، ملزم گرفتار

جمہوریت میں مداخلت کا الزام: ہنری نوواک کیس پر جے ڈی وینس کے بیان پر برطانوی نائب وزیرِ اعظم برہم

بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر کی صورتحال پر اظہار تشویش، معاملے کے پرامن حل کے لیے شہباز شریف سے ملاقات کا فیصلہ

ویڈیو

گلگت بلتستان الیکشن: شہری دشوار گزار راستوں کے باوجود ووٹ کاسٹ کرنے نکل پڑے

لائیوگلگت بلتستان کے عام انتخابات میں پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی، نتائج آنے کا سلسلہ جاری

پھلوں کے بادشاہ کی آمد، خوشبو سے بازار مہک اٹھے

کالم / تجزیہ

فیض اور ایلس کا کتابوں سے اٹوٹ رشتہ

ریاست کے ساتھ کھڑے ہونا جرم نہیں

ٹرمپ نیتن یاہو تلخی اور مشرق وسطیٰ کا بدلتا نقشہ