دبئی میں کھولے جانے والے دنیا کے پہلے اے آئی اسمارٹ بس اسٹیشن کی خصوصیات کیا ہیں؟

اتوار 10 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دبئی میں دنیا کے پہلے مکمل طور پر مصنوعی ذہانت سے چلنے والے اسمارٹ بس اسٹیشن کا افتتاح کردیا گیا، جسے شہری ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ایک بڑی پیشرفت قرار دیا جارہا ہے۔

دبئی کی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) کی جانب سے ’مال آف دی ایمریٹس‘ کے مقام پر قائم کیا گیا یہ جدید اسٹیشن جدید ڈیجیٹل سہولیات، ماحول دوست ٹیکنالوجی اور 24 گھنٹے فعال اسمارٹ سروسز سے لیس ہے۔

یہ بھی پڑھیے: آئندہ سرکاری استعمال کے لیے صرف الیکٹرک بسیں اور موٹر سائیکلیں خریدی جائیں، وزیراعظم

یہ اسمارٹ بس اسٹیشن براہِ راست مال آف دی ایمریٹس میٹرو اسٹیشن سے منسلک ہے اور دبئی کے رہائشی، تجارتی اور سیاحتی علاقوں کو ملانے والی 11 بس روٹس کو سہولت فراہم کرے گا۔ حکام کے مطابق منصوبے کا مقصد عوامی ٹرانسپورٹ کو زیادہ تیز، محفوظ اور آسان بنانا ہے تاکہ شہری نجی گاڑیوں کے بجائے پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرنے کو ترجیح دیں۔

اسٹیشن میں جدید اے آئی کیمروں کے ذریعے ہجوم کی نگرانی، بسوں میں مسافروں کی تعداد کا حقیقی وقت میں اندازہ، ڈیجیٹل معلوماتی اسکرینیں اور اسمارٹ کیوسک نصب کیے گئے ہیں۔ مسافر ان اسکرینوں پر بس اور میٹرو کی آمد کے اوقات، ٹیکسیوں کی دستیابی، اسٹیشن کا نقشہ اور قریبی مقامات کی معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: ساڑھے 22 ارب ڈالر کا ریاض میٹرو منصوبہ جدید ترقی کا مظہر

اسمارٹ کیوسک میں موجود ورچوئل اسسٹنٹ سفر کی منصوبہ بندی، سوالات کے جواب اور ’لاسٹ اینڈ فاؤنڈ‘ خدمات بھی فراہم کرتا ہے۔ مسافر ڈیجیٹل طریقے سے ٹکٹ خریدنے اور ’نول کارڈ‘ ری چارج کرنے کی سہولت بھی استعمال کرسکتے ہیں۔

آر ٹی اے کے مطابق اسٹیشن میں نصب سولر پینلز بجلی پیدا کرتے ہیں جبکہ ہوا کے معیار پر نظر رکھنے کے لیے اسمارٹ سینسر بھی نصب کیے گئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ دبئی کو دنیا کے جدید ترین اور ماحول دوست شہروں میں شامل کرنے کے وژن کا حصہ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ: پاکستان نے ملائیشیا کو شکست دے کر کانسی کا تمغہ جیت لیا

کالعدم ایکشن کمیٹی کشمیر کاز کو نقصان پہنچانے کی راہ پر گامزن، حقیقت کھل کر سامنے آگئی

ایکشن کمیٹی سے اب بھی مذاکرات کے لیے تیار، قانون توڑا گیا تو کارروائی ہوگی، وزیراعظم آزاد کشمیر

غزہ جنگ بندی: حماس کے قاہرہ میں اہم مذاکرات شروع، دوسرے مرحلے پر مشاورت جاری

ایکشن کمیٹی کے بیشتر مطالبات پورے کردیے، سڑکوں پر آنا مسائل کا حل نہیں، طارق فضل چوہدری

ویڈیو

گلگت بلتستان میں کس کی حکومت بن رہی ہے؟ آزاد کشمیر میں انتشار پھیلانے والوں کو سخت پیغام

گلگت بلتستان میں حکومت کے بدلے 28ویں آئینی ترمیم؟ الیکشن کون جیت رہا ہے؟

مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا کے امن کے لیے ناگزیر قرار، اقوام متحدہ میں پاکستان کا دوٹوک مؤقف

کالم / تجزیہ

ریاست کے ساتھ کھڑے ہونا جرم نہیں

ٹرمپ نیتن یاہو تلخی اور مشرق وسطیٰ کا بدلتا نقشہ

28 ویں ترمیم تو آنی ہی آنی ہے