مولانا طارق جمیل نے بچے سے ہاتھ کیوں نہیں ملایا؟ بیٹے کی وضاحت سامنے آگئی

پیر 11 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مولانا طارق جمیل کی بچے سے مصافحہ نہ کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد اس پر شدید تنقید کی گئی جس پر اب ان کے صاحبزادے یوسف جمیل نے تفصیلی وضاحت پیش کر دی ہے۔

یوسف جمیل کا کہنا ہے کہ بچے سے مصافحہ کرلینا چاہیے تھا کوئی ایسا مسئلہ نہیں تھا لیکن کیوں نہیں کیا مگر کسی بھی واقعے کا دوسرا پہلو سننا بھی ضروری ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تنقید ہر شخص کا حق ہے مولانا طارق جمیل روزانہ ہزاروں لوگوں سے ملتے ہیں، مصافحہ کرتے ہیں، تصاویر بنواتے ہیں اور ہر ایک کی محبت کی قدر کرتے ہیں لیکن آخر وہ بھی ایک انسان ہیں جنہیں تھکن اور اکتاہٹ محسوس ہو سکتی ہے۔

ویڈیو کے حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ یہ واقعہ رمضان المبارک کی ایک رات مدرسے میں ختمِ قرآن کے موقع پر پیش آیا اور یہ بچہ بھی باہر کا نہیں یہ ہمارے پاس رہتے ہیں اور پڑھ رہے ہیں، ان سے روزانہ ملاقات ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سارا دن کا روزہ تھا پھر وہ عبادات کا اہتمام کرتے ہیں، سارا دن نہیں سوتے اور روزے میں بھی ایکسرسائز نہیں چھوڑتے اس کے باوجود رات پوری تراویح ادا کرتے ہیں اور پھر بہت جلد سوجاتے ہیں لیکن اس دن ان کو اپنی روٹین کے خلاف جا کر جاگنا اور بیان کرنا تھا۔ اگر اس لمحے میں بچے کو نظر انداز ہوا تو یہ جان بوجھ کر نہیں تھا۔ تنقید ضرور کریں آپ کا حق ہے لیکن جو میں بات کر رہا ہوں اس کو بھی سنیں اور سمجھیں۔

یہ بھی پڑھیں: ڈاکٹر نبیحہ نے حد سے تجاوز کیا، تنقید کے بعد مولانا طارق جمیل کے بیٹے خاموش نہ رہ سکے

ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی انسان کو کوئی کام تواتر سے کرنا پڑتا ہے تو کبھی نہ کبھی اس میں اکتاہٹ آجاتی ہے، چاہے وہ کتنا ہی بڑا بزرگ یا کتنی بڑی شخصیت ہو انسان ہونے کے ناطے اس کو تھکاوٹ اور اکتاہٹ کا احساس ہو جاتا ہے یہ غیر فطری نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مولانا طارق جمیل اداکارہ وینا ملک کو کیوں ڈھونڈتے پھر رہے تھے؟

مولانا طارق جمیل کے بیٹے نے کہا کہ اس عمر میں اس طرح دن بھر کی روٹین کے بعد اگر ایک شخص کسی کو تھوڑا نظر انداز کرتا ہے تو ہمیں اس کو گنجائش دینی چاہیے۔ تھوڑا سا اس کی شخصیت کا خیال رکھیں، اس کی عمر، مرتبے اور نسبت کا کہ وہ شخصیت کون ہیں۔ ایک دین دار اور اللہ والے کی شخصیت کی عزت یقیناً زیادہ ہوتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp