’اب شادی کر لو‘، 25 سالہ لڑکی پر خاندان کے دباؤ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

جمعرات 14 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایک 25 سالہ خاتون کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے جس میں وہ دعویٰ کرتی ہیں کہ ان کے اہلِ خانہ اور رشتہ دار انہیں شادی کے حوالے سے بار بار دباؤ کا سامنا کروا رہے ہیں اور یہ کہہ رہے ہیں کہ وہ اب ’زیادہ عمر‘ کی ہو رہی ہیں لہٰذا انہیں جلد از جلد شادی کر لینی چاہیے۔

یہ ویڈیو انسٹاگرام صارف رشمی راج نے شیئر کی نے پوسٹ کی جس میں ایک نجی خاندانی گفتگو کو دکھایا گیا ہے۔ ویڈیو میں سنا جا سکتا ہے کہ رشتہ دار انہیں خبردار کر رہے ہیں کہ عمر بڑھنے کے ساتھ ان کی خوبصورتی ماند پڑ جائے گی اور دیر سے شادی کرنے کی صورت میں مستقبل میں حمل سے متعلق پیچیدگیاں پیدا ہو سکتی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Rashmi Raj (@cloudgirl_rashmi)

خاتون نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ان کے گھر آنے والے رشتہ دار انہیں مسلسل شادی کے مشورے دیتے ہیں تاہم ان کی تعلیم یا کیریئر کے بارے میں کوئی حوصلہ افزائی نہیں کی جاتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کے اہلِ خانہ ان کی پیشہ ورانہ ترقی کے بجائے ان کی ظاہری عمر اور ازدواجی مستقبل پر زیادہ توجہ دیتے ہیں۔

یہ ویڈیو لاکھوں ویوز حاصل کر چکی ہے۔ ہزاروں افراد نے اس پر مختلف آراء کا اظہار کیا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کی ایک بڑی تعداد نے اس موضوع پر اپنی رائے دیتے ہوئے خاندانی دباؤ اور شادی سے متعلق سماجی توقعات پر بحث کی ہے۔

بعض صارفین نے اس رویے کو سماجی دباؤ قرار دیتے ہوئے خاتون کی حمایت کی جبکہ کچھ نے اسے روایتی خاندانی سوچ سے تعبیر کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی