امریکا اور چین آبنائے ہرمز کو عسکریت سے محفوظ رکھنے پر متفق اور کسی بھی قسم کی چنگی کے مخالف ہیں، مارکو روبیو  

جمعرات 14 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان ہونے والے اجلاس میں ایران جنگ اور آبنائے ہرمز کی بندش پر بات چیت ہوئی جس کی امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ مارکو روبیو نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ امریکی اور چینی قیادت نے ہرمز کو عسکریت سے محفوظ رکھنے پر اتفاق کیا اور کسی قسم کے ٹول یا فیس سسٹم کے قیام کی مخالفت کی۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر کا دورہ چین: امریکا اور چین کے تعلقات دنیا کی تاریخ کے سب سے اہم تعلقات میں سے ایک ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

میڈیا رپورٹس کے مطابق مارکو روبیو نے کہا کہ اجلاس میں ایران کے ساتھ جاری تنازع، خطے کی سلامتی، اور عالمی تجارت پر پڑنے والے اثرات پر بھی بات ہوئی۔

انہوں نے بتایا کہ چین نے ایران کے ایٹمی ہتھیاروں کی تیاری کے خلاف اپنا مؤقف دہرایا جبکہ صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ امریکا چین کی مدد کا طلب گار نہیں ہے۔

’امریکا کی پالیسی میں تائیوان پر کوئی تبدیلی نہیں آئی‘

اجلاس میں تائیوان کے مسئلے پر بھی گفتگو ہوئی جہاں صدر شی نے ٹرمپ کو خبردار کیا کہ تائیوان کے حوالے سے کشیدگی چین امریکا تعلقات کو خطرے میں ڈال سکتی ہے اور تصادم یا جنگ کا سبب بن سکتی ہے۔

مارکو روبیو نے کہا کہ امریکا کی پالیسی میں تائیوان کے دفاع کی حوالے سے کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

ان کا کہنا تھا کہ اجلاس میں ہانگ کانگ کے پرو ڈیموکریسی پبلشر جمی لائی کے معاملے پر بھی تبادلہ خیال ہوا جسے چین نے 20 سال کی سزا سنائی ہے۔

مزید پڑھیے: امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کی ویٹیکن میں پوپ لیو سے اہم ملاقات متوقع، امریکا اور مذہبی پیشوا کے درمیان کشیدگی کیوں ہے؟

مارکو روبیو نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے ہانگ کانگ کے پبلشر جمی لائی کی رہائی کے امکانات کے بارے میں بھی بات کی اور اس کی آزادی کے لیے کسی بھی قابل عمل انتظام کو خوش آمدید کہا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘