چینی صدر کی غیر موجودگی میں ٹرمپ کا حیران کن اقدام، شی جن پنگ کی نوٹ بک کھول لی، ویڈیو وائرل

جمعہ 15 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو چینی صدر شی جن پنگ کی نوٹ بک دیکھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

 ویڈیو میں مبینہ طور پر دکھایا گیا ہے کہ شی جن پنگ کے چند لمحوں کے لیے اپنی نشست سے اٹھنے کے بعد ٹرمپ نے ان کی نوٹ بک کھول کر اس کا جائزہ لیا۔

ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف ردِعمل دیکھنے میں آ رہے ہیں۔ کئی صارفین نے اس واقعے پر طنزیہ تبصرے کرتے ہوئے کہا کہ چینی صدر کے جاتے ہی ٹرمپ نے فوری طور پر ان کی نوٹ بک کھول لی جبکہ بعض صارفین نے اس عمل کو غیر معمولی قرار دیا۔

ایک صارف نے کہا کہ وہ ایسے حرکت کر رہا تھا جیسے امتحان میں ذہین طالبِ علم کی کاپی سے نقل کرنے کی کوشش کر رہا ہو۔

پاکستانی صارف نے طنزاً کہاکہ جب چینی صدر تقریر کرنے گیا ٹرمپ نے جلدی سے اس کی بوٹ بک دیکھنی شروع کر دی مگر وہ تو چائنیز میں تھی۔

ایک اور سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ یہی دراصل ٹرمپ کی شخصیت ہے ایک غیر اخلاقی اور نمائشی کاروباری شخصیت، جو بغیر کسی جھجک کے پسِ پردہ ایسے اقدامات کرنے سے بھی گریز نہیں کرتا جنہیں قابلِ اعتراض سمجھا جائے۔

ایک صارف نے طنزاً کہا کہ کیا ٹرمپ چینی زبان پڑھنا جانتے ہیں؟

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ڈیجیٹل اثاثے پاکستان کی معیشت، برآمدات اور اسلامی فنانس کے لیے گیم چینجر بن سکتے ہیں، وزیر مملکت بلال ثاقب کی میڈیا سے گفتگو

دل کے دورے کے خطرے میں کولیسٹرول کی سطح میں تبدیلی ٹرائی گلیسرائیڈز سے زیادہ اہم قرار

پاکستان کی موجودہ ٹیسٹ ٹیم گزشتہ 50 برس کی بدترین ٹیم قرار؟

موبائل فون کا جھگڑا خاندان کو لے ڈوبا، نوجوان کو بچاتے والدین بھی پہاڑی سے گر کر ہلاک، ویڈیو وائرل

کینیڈا میں گوردوارے پر حملہ، مذہبی پیشوا سمیت 2 افراد زخمی، ملزم گرفتار

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘