پیٹرولیم بحران: سبسڈی ادائیگی کیس پر بڑا عدالتی حکمنامہ معطل

جمعرات 21 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی آئینی عدالت نے پیٹرولیم بحران میں نجی کمپنی کو سبسڈی کی ادائیگی کے معاملے پر سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کو معطل کردیا۔

چیف جسٹس امین الدین خان اور جسٹس علی باقر نجفی پر مشتمل آئینی عدالت کے 2 رکنی بینچ نے اس ضمن میں وفاقی حکومت کی اپیل سماعت کے لیے منظور کر لی ہے۔

عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے سندھ ہائیکورٹ سے دونوں متعلقہ مقدمات کا مکمل ریکارڈ بھی طلب کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں: آن لائن بینک فراڈ کیس میں وفاقی آئینی عدالت کا شہری کے حق میں فیصلہ

سندھ ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں ایک نجی پٹرولیم کمپنی کو ایک ہفتے کے اندر اربوں روپے کی سبسڈی ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔

اسی مقدمے سے جڑے دوسرے فیصلے میں ہائیکورٹ نے ایف آئی اے کو معاملے پر مزید کارروائی کرنے سے بھی روک دیا تھا۔

وفاقی حکومت نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ پیٹرولیم کمپنیوں کو قیمتوں کے فرق کی مد میں سبسڈی دینے کا فیصلہ پالیسی سطح پر کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: انصاف پر ٹیکس؟ بائیو میٹرک فیس کے خلاف آئینی عدالت میں درخواست دائر

تاہم اس کی تفصیلات اور کلیمز کی جانچ پڑتال ضروری ہے۔

نجی کمپنی گوپیٹرولیم نے پیٹرولیم بحران کے دوران حکومت سے تقریباً 14 ارب روپے کی سبسڈی کا دعویٰ کیا ہے۔

دوسری جانب حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت اور کلیمز کی تصدیق کے لیے ایف آئی اے کو تحقیقات کا حکم دیا تھا۔

مزید پڑھیں: وفاقی آئینی عدالت: ججز ٹرانسفر کیس سے متعلق 5 انٹرا کورٹ اپیلیں عدم پیروی کی بنیاد پر خارج

عدالت نے ابتدائی دلائل سننے کے بعد سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے وفاق کی اپیل کو مزید سماعت کے لیے منظور کر لیا۔

جبکہ کیس کی مزید سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی