آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کی راولپنڈی اسٹیڈیم میں پریکٹس

پیر 25 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز کی تیاریوں کے سلسلے میں قومی ٹیم نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔

پریکٹس سیشن کے دوران قومی کھلاڑیوں نے نیٹس میں بیٹنگ اور بولنگ کی مشقیں کیں، جبکہ سیشن سے قبل کھلاڑیوں نے فیلڈنگ ڈرلز میں بھی حصہ لیا۔

کوچز کی جانب سے کھلاڑیوں کو فیلڈنگ کے مختلف ڈرلز کروائے گئے اور مختلف ٹاسکس بھی دیے گئے۔

قومی ٹیم کا اگلا پریکٹس سیشن 29 مئی کو ہوگا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز کا انعقاد 30 مئی سے 4 جون تک ہوگا، جس کے میچز راولپنڈی اور لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

3 میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 30 مئی کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جبکہ باقی دو میچز یکم اور 2 جون کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہوں گے۔ سیریز کے تمام میچز مقامی وقت کے مطابق شام ساڑھے چار بجے شروع ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افریقہ کی منڈیوں میں داخلے کا سنہری موقع، یوگنڈا کی پاکستان کو 25 سال تک ٹیکس چھوٹ سرمایہ کاری کی پیشکش

صومالی قزاقوں کو تاوان ادا نہیں کریں گے، پاکستان عالمی قوانین کا پابند ہے، اسحاق ڈار

ملک کے مختلف علاقوں میں 30 اگست سے 4 ستمبر تک بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری

وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی کا بند راستے کھولنے اور انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا اعلان، گرین بس سروس کا افتتاح کردیا

بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کے نائیکوپ فعال، ویزے کا بھی کوئی مسئلہ نہیں، تحریک انصاف کا منفی پروپیگنڈا بے نقاب

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں