ایران سے ممکنہ امن معاہدہ: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں اہم کابینہ اجلاس طلب کرلیا

بدھ 27 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جاری کشیدگی اور ممکنہ امن معاہدے سے متعلق صورتحال پر غور کے لیے بدھ کے روز وائٹ ہاؤس میں اہم کابینہ اجلاس طلب کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صحت کا معاملہ، ایک اور طبی معائنہ متوقع

قبل ازیں مذکورہ اجلاس کیمپ ڈیوڈ میں منعقد کرنے کا اعلان کیا گیا تھا تاہم اب میٹنگ کا مقام تبدیل کردیا گیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر بتایا کہ انہوں نے ممکنہ خراب موسمی حالات کے باعث کابینہ اجلاس کیمپ ڈیوڈ کی بجائے وائٹ ہاؤس میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

صدر ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ بدھ کو متوقع خراب موسم کے پیشِ نظر کابینہ اجلاس وائٹ ہاؤس میں منعقد کیا جائے گا جبکہ کیمپ ڈیوڈ کا طے شدہ دورہ مؤخر کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیے: ان لوگوں پر ہنستا ہوں جو امریکا ایران معاہدے پر حقائق جانے بغیر رائے دے رہے ہیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

وائٹ ہاؤس حکام اور امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اجلاس میں تمام کابینہ ارکان شرکت کریں گے جن میں سبکدوش ہونے والی ڈائریکٹر نیشنل انٹیلی جنس تلسی گیبارڈ بھی شامل ہوں گی۔

رپورٹس کے مطابق اجلاس میں ایران سے متعلق جاری مذاکرات، امریکی معیشت، چھوٹے کاروبار کی کارکردگی، دھوکہ دہی کے خاتمے کے لیے قائم ٹاسک فورس کی پیشرفت اور اہم خارجہ پالیسی امور زیر غور آئیں گے۔

یہ اجلاس ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ امن معاہدے کے لیے مذاکرات جاری ہیں۔ صدر ٹرمپ نے ان مذاکرات کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا اچھا معاہدہ کرے گا یا پھر کوئی معاہدہ نہیں ہوگا۔

مزید پڑھیں: ایران کے ساتھ مذاکرات منظم اور تعمیری انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں، معاہدے تک ناکہ بندی جاری رہے گی، ڈونلڈ ٹرمپ

کیمپ ڈیوڈ میں اجلاس کے انعقاد کو صورتحال کی حساسیت کی علامت قرار دیا جا رہا ہے۔

دریں اثنا امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے بھی کہا ہے کہ ایران سے ممکنہ معاہدے میں چند روز لگ سکتے ہیں اور قطر میں مذاکرات جاری ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ صدر ٹرمپ یا تو بہتر معاہدہ کریں گے یا پھر کوئی معاہدہ نہیں کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

خوابوں کا تعاقب مہنگا پڑ گیا، سوئٹزرلینڈ میں کروڑوں کی نوکری چھوڑنے والا نوجوان پچھتانے لگا

’شہادت ہے مطلوب و مقصودِ مومن‘ یہ راز تنخواہ داروں کی سمجھ سے بالاتر ہے، رانا ثنا اللہ خان

سالگرہ کے دن موت کا تحفہ: پولیس اہلکار نے اہلیہ کو چوراہے پر قتل کر دیا

ماجد ستی قتل کیس: فرخ کھوکھر سمیت 3 ملزمان کو عمر قید کی سزا

صدر زرداری کی فرانس کے قومی دن پر صدر میکرون اور فرانسیسی عوام کو مبارکباد

ویڈیو

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

وی ایکسکلوسیو: ایران امریکا جنگ بندی میں پاکستان اور قطر کی ثالثی اب بھی کلیدی حیثیت رکھتی ہے، اعزاز چوہدری

کالم / تجزیہ

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟

بلوچستان: پری ٹیررازم ، ٹیررازم اور پوسٹ ٹیررازم