صدرِ مملکت آصف زرداری نے مالی سال 27-2026 کے بجٹ اجلاس کے لیے سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس 5 جون بروز جمعہ طلب کر لیے ہیں۔
ایوانِ صدر کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس 5 جون کو شام 5 بجے جبکہ سینیٹ کا اجلاس شام 6 بجے منعقد ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت بجٹ میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کی کوشش کررہی ہے، رانا ثناءاللہ
بیان میں کہا گیا ہے کہ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے اجلاس آئین کے آرٹیکل 54(1) کے تحت طلب کیے گئے ہیں۔
دوسری جانب گزشتہ ہفتے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ و محصولات نے وزارتِ خزانہ کے ٹیکس پالیسی یونٹ اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو ہدایت کی تھی کہ وفاقی بجٹ 27-2026
قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس 5 جون کو طلب
اصدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس اور سینیٹ کا اجلاس 5 جون کو طلب کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ #NationalAssembly #BudgetSession #PakistanBudget #FederalBudget pic.twitter.com/ZVGRo4dsmr— APP (@appcsocialmedia) May 29, 2026
صرف قلیل مدتی معاشی استحکام تک محدود نہ رہے بلکہ اسے پائیدار معاشی اصلاحات، مالی شفافیت، بہتر طرزِ حکمرانی اور جامع ترقی کے لیے بنیاد بنایا جائے۔
قائمہ کمیٹی نے بالواسطہ ٹیکسوں اور پیٹرولیم لیوی پر مسلسل انحصار پر بھی شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے زور دیا کہ ٹیکس نیٹ کو پائیدار بنیادوں پر وسیع کیا جائے۔
مزید پڑھیں: آئی ایم ایف بجٹ مذاکرات: حکومت نے کن شرائط پر آمادگی ظاہر کی؟
بریفنگ کے دوران کمیٹی کو بتایا گیا کہ بتدریج معاشی بحالی کے آثار کے باوجود پاکستان اب بھی کمزور معاشی استحکام کے مرحلے سے گزر رہا ہے۔
مالی سال 27-2026 کے لیے جی ڈی پی کی شرح نمو 3.5 سے 4.5 فیصد کے درمیان رہنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے، جبکہ افراطِ زر دوبارہ دو ہندسوں میں داخل ہو چکی ہے اور اپریل 2026 میں سالانہ
بنیاد پر 10.9 فیصد ریکارڈ کی گئی۔













