فاضل چینی برآمد کرنے کی اجازت دی جائے، ملک کو 50 کروڑ ڈالر زرمبادلہ مل سکتا ہے: شوگر ملز ایسوسی ایشن

پیر 1 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن (پی ایس ایم اے) نے حکومت سے فاضل چینی کی فوری برآمد کی اجازت دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے ملک کو قریباً 50 کروڑ ڈالر کا قیمتی زرمبادلہ حاصل ہو سکتا ہے۔

ایسوسی ایشن کے چیئرمین چوہدری ذکا اشرف نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کو لکھے گئے خط میں مؤقف اختیار کیا کہ 2025-26 کے کرشنگ سیزن کے بعد ملک میں چینی کے ذخائر 79 لاکھ میٹرک ٹن تک پہنچ گئے ہیں، جبکہ سالانہ ضرورت قریباً 66 لاکھ میٹرک ٹن ہے، یوں 13 لاکھ میٹرک ٹن فاضل چینی موجود ہے۔

مزید پڑھیں:ایکسپورٹ سبسڈی کیس میں 15 شوگر ملز کی اپیلیں سماعت کے لیے مقرر

پی ایس ایم اے کے مطابق ایک ماہ کا تزویراتی ذخیرہ محفوظ رکھنے کے باوجود قریباً 7 لاکھ 60 ہزار میٹرک ٹن چینی اضافی رہے گی، جسے برآمد کر کے قیمتی زرمبادلہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔

ایسوسی ایشن نے خبردار کیا کہ فروخت نہ ہونے والے ذخائر کے باعث شوگر ملوں کو شدید مالی دباؤ کا سامنا ہے اور کسانوں کی ادائیگیوں سمیت بینک قرضوں کی واپسی بھی متاثر ہو رہی ہے۔

خط میں کہا گیا کہ بہتر ادائیگیوں کے باعث گزشتہ 2 برسوں میں گنے کی پیداوار اور فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں آئندہ سیزن میں مزید ریکارڈ فصل اور قریباً 20 لاکھ میٹرک ٹن اضافی چینی پیدا ہونے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:نواز شریف اور مریم نواز کے خلاف چوہدری شوگر ملز کیس کی تحقیقات بند کرنے کی منظوری

پی ایس ایم اے نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ برآمدات سے متعلق کابینہ کمیٹی کا اجلاس جلد بلایا جائے تاکہ صنعت اپنا مؤقف پیش کرسکے۔

تاہم ماضی میں متعدد مواقع پر شوگر ملز ایسوسی ایشن فاضل چینی کی برآمد کی اجازت ملنے کے باوجود مقامی منڈی میں قیمتیں قابو میں رکھنے کے اپنے وعدوں پر عمل درآمد نہ کر سکی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آزاد کشمیر میں عام انتخابات فوج اور رینجرز کی نگرانی میں کرائے جائیں گے، چیف الیکشن کمشنر کا اعلان

معاہدے سے پہلے ایرانی اثاثے بحال نہیں ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کا اعلان

ساہیوال میں سفاک دیور نے بھابھی اور معصوم بھتیجی کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی، ملزم گرفتار

جمہوریت میں مداخلت کا الزام: ہنری نوواک کیس پر جے ڈی وینس کے بیان پر برطانوی نائب وزیرِ اعظم برہم

بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر کی صورتحال پر اظہار تشویش، معاملے کے پرامن حل کے لیے شہباز شریف سے ملاقات کا فیصلہ

ویڈیو

گلگت بلتستان الیکشن: شہری دشوار گزار راستوں کے باوجود ووٹ کاسٹ کرنے نکل پڑے

لائیوگلگت بلتستان کے عام انتخابات میں پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی، نتائج آنے کا سلسلہ جاری

پھلوں کے بادشاہ کی آمد، خوشبو سے بازار مہک اٹھے

کالم / تجزیہ

فیض اور ایلس کا کتابوں سے اٹوٹ رشتہ

ریاست کے ساتھ کھڑے ہونا جرم نہیں

ٹرمپ نیتن یاہو تلخی اور مشرق وسطیٰ کا بدلتا نقشہ