گرمی کی شدت برقرار، پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے کئی علاقوں میں بارش کا امکان

پیر 1 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بھی موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ جنوبی بلوچستان شدید گرمی کی لپیٹ میں رہے گا۔ کئی علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے زیادہ ریکارڈ ہونے کی توقع ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان بھر میں گرم اور خشک موسم کی لہر برقرار، محکمہ موسمیات کی وارننگ

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب، بالائی سندھ اور شمال مشرقی بلوچستان میں دوپہر کے بعد موسم تبدیل ہو سکتا ہے۔ رحیم یار خان، ڈیرہ غازی خان، دادو، لاڑکانہ، جیکب آباد، نصیر آباد، کوہلو، بارکھان اور موسیٰ خیل میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم رہے گا، تاہم مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بھی گرمی برقرار رہے گی، البتہ کوہستان، بٹگرام اور وزیرستان کے بعض علاقوں میں رات کے وقت بارش متوقع ہے۔

مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، جبکہ مری، گلیات اور کشمیر کے چند علاقوں میں رات گئے گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

مزید پڑھیں:تیز ہوائیں، ژالہ باری اور گرج چمک: محکمہ موسمیات نے پھر وارننگ دیدی

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو شدید گرمی کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے، زیادہ پانی پینے اور غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کفایت شعاری اقدامات: قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں ورک فرام ہوم پالیسی کے نفاذ سمیت اہم فیصلے

ملکہ ترنم کی 100ویں سالگرہ: اے وطن کے سجیلے جوانو سے چاندنی راتیں تک، نورجہاں کے نغمے آج بھی جوان

کراچی بندرگاہ پر پاکستان اور امریکا کی مشترکہ کارروائی، افغانستان میں تیار منشیات سری لنکا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

ایمرجنسی کن حالات میں لگائی جا سکتی ہے؟

جماعت اسلامی کا اسلام آباد لانگ مارچ مؤخر، وزیراعظم سے ملاقات تک ملتان میں قیام کا اعلان

ویڈیو

’بڑا ہوکر اپنے والد کی طرح پولیس افسر بنوں گا‘، شہید ایس پی اکبر شنواری کے بیٹے ایمل کا عزم

تحریک انصاف کو احتجاج کے بجائے مذاکرات کا راستہ اپنانا چاہیے، عمران خان مذاکرات کے ذریعے ہی باہر آسکتے ہیں، سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان

27 ستمبر احتجاج: پی ٹی آئی کے مکمل خاتمے کا پلان؟ محسن نقوی نے وارننگ دیدی

کالم / تجزیہ

سید مودودیؒ آج بھی کیوں پڑھے جا رہے ہیں؟

اسلام آباد کو سومنات بنا دیں گے

سومنات: جب تاریخ سیاسی نعرہ بن جائے