موت کے خدشات غلط ثابت، ماؤنٹ ایورسٹ پر لاپتا گائیڈ محفوظ بازیاب

جمعرات 4 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

.

.

نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں ایک حیران کن واقعہ سامنے آیا ہے جہاں ماؤنٹ ایورسٹ پر 6 روز سے لاپتا نیپالی کوہ پیمائی گائیڈ کو زندہ حالت میں تلاش کر لیا گیا۔

حکام کے مطابق مشہور کوہ پیما ایڈمنڈ ہلیری کے نام پر ’ہلیری‘ کہلائے جانیوالے 50 سالہ تجربہ کار دوا شیرپا 30 مئی کو دنیا کی بلند ترین چوٹی ایورسٹ کے بالائی حصے میں شدید موسمی حالات کے دوران لاپتا ہوگئے تھے۔

دوا شیرپا کی گمشدگی کے بعد ان کی تلاش کے لیے مختلف ٹیمیں سرگرم ہوئیں، تاہم کئی دن تک ان کا کوئی سراغ نہ مل سکا، اہل خانہ اور ساتھی کوہ پیماؤں نے ان کی موت کا خدشہ ظاہر کرنا شروع کر دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والے 2 بھارتی کوہ پیما جیت کر جان کی بازی ہار گئے

ان کی اہلیہ دامو شیرپا کے مطابق خاندان نے امید تقریباً چھوڑ دی تھی اور ان کی روح کے ایصالِ ثواب کے لیے مذہبی رسومات اور دعاؤں کا آغاز بھی کر دیا گیا تھا۔

تاہم جمعرات کی صبح صورتحال اس وقت یکسر بدل گئی جب ساگارماتھا پولوشن کنٹرول کمیٹی کی ایک ٹیم نے انہیں ایورسٹ بیس کیمپ کے قریب زندہ حالت میں دیکھا۔

ٹیم کے ارکان کے مطابق دوا شیرپا شدید کمزوری کے باعث رینگتے ہوئے نیچے اتر رہے تھے۔

بعد ازاں انہیں ہیلی کاپٹر کے ذریعے کھٹمنڈو منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے بتایا کہ انہیں سردی کے باعث جسم کے بعض حصوں میں فراسٹ بائٹ کا سامنا ہے، تاہم مجموعی طور پر ان کی حالت خطرے سے باہر ہے اور وہ ہوش میں ہیں۔

29 مئی کو دوا شیرپا کے ساتھ ایورسٹ کی چوٹی سر کرنیوالے برطانوی سابق رائل میرین اور کوہ پیما کرس تھرال نے بتایا کہ واپسی کے دوران تقریباً 7,950 میٹر کی بلندی پر دوا شیرپا آرام کے لیے رک گئے تھے۔

مزید پڑھیں: ماؤنٹ ایورسٹ پر کوڑے کے انبار، نیپال نے صفائی کے لیے 5 سالہ منصوبہ بنا لیا

تھرال کے مطابق اس وقت حالات انتہائی دشوار تھے اور انہیں ایک ایسے پولش کوہ پیما کی مدد بھی کرنا پڑی جو آکسیجن ختم ہونے اور فراسٹ بائٹ کا شکار ہونے کے باعث شدید مشکلات میں تھا۔

تھرال نے کہا کہ اس سیزن میں موسمی حالات غیر معمولی طور پر سخت تھے، جس کے باعث 5 دن میں مکمل ہونے والا سفر 11 دن تک پھیل گیا۔

مزید پڑھیں: جب ماؤنٹ ایورسٹ کو پہلی بار سر کرنے والے کوہ پیما طیارہ حادثے میں بچ نکلے

دوا شیرپا کے لاپتا ہونے کے بعد امدادی ٹیمیں انہیں تلاش کرتی رہیں، لیکن وہ 6 روز تک کسی کو نظر نہ آئے اور بالآخر اپنی مدد آپ کے تحت نیچے اترتے ہوئے مل گئے۔

رواں سیزن میں ایک ہزار سے زائد کوہ پیما ایورسٹ کی چوٹی سر کر چکے ہیں، جبکہ کم از کم 5 افراد جان کی بازی بھی ہار چکے ہیں, حکام کے مطابق یہ ایورسٹ کی تاریخ کا مصروف ترین سیزن ثابت ہوا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان دشمن گٹھ جوڑ بے نقاب، فتنہ الخوارج، بھارت اور کالعدم ایکشن کمیٹی کے روابط کے شواہد سامنے آگئے

مئی 2026 میں ترسیلاتِ زر 4.25 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں

کنگ چارلس سے ملاقات ہوئی اور انہوں نے فلاحی سرگرمیوں پر میرا شکریہ ادا کیا، ماہرہ خان

پاک افغان سرحدی علاقوں میں کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 26 دہشتگرد ہلاک

لاہور چرس برآمدگی کیس: مجرم کی 11 سالہ سزا مکمل، عمر قید کے مساوی قرار

ویڈیو

بجٹ 27-2026، کم از کم تنخواہ کتنی ہونی چاہیے؟ اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

ایران امریکا ثالثی کے بعد بیرونی قوتیں پاکستان میں عدم استحکام کی کوششیں کررہی ہیں: سفارتکار ضمیر اکرم

پاکستان کا اگلا وزیراعظم بلاول بھٹو ہوگا اور اپنی ماں اور نانا کی طرح ملک کی خدمت کرے گا، سینیٹر پیپلزپارٹی شہادت اعوان

کالم / تجزیہ

’سعودی عرب پاکستان کی ریڈ لائن ہے‘

چاچا کرکٹ صرف تماشائی نہیں تھا

میں انس عبیداللہ عابد کے جنازے میں کیوں نہیں گیا؟