ترقیاتی منصوبوں کے اعلانات گلگت بلتستان کے انتخابی عمل پر اثرانداز ہونے کی کوشش ہیں، پیپلز پارٹی

جمعرات 4 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے دعویٰ کیا ہے کہ گلگت بلتستان میں پارٹی کو ملنے والی غیر معمولی عوامی پذیرائی نے سیاسی مخالفین کو پریشان کر دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وفاقی اور صوبائی وزراء کی جانب سے ترقیاتی منصوبوں کے اعلانات اور سرکاری وسائل کا استعمال انتخابی ماحول پر اثرانداز ہونے کی کوشش ہے، جس کا الیکشن کمیشن کو فوری نوٹس لینا چاہیے۔

یہ بات سینیٹر پلوشہ خان، سینیٹر شہادت اعوان اور رکن قومی اسمبلی سحر کامران نے پیپلز سیکریٹریٹ اسلام آباد میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

یہ بھی پڑھیں: گلگت بلتستان الیکشن میں کس کا پلہ بھاری ہے؟

سینیٹر پلوشہ خان نے کہا کہ گلگت بلتستان کے انتخابات انتہائی اہمیت کے حامل ہیں اور مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین انتخابی مہم کے سلسلے میں وہاں موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کو شناخت اور سیاسی حقوق دلانے میں پاکستان پیپلز پارٹی کا بنیادی کردار رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مہنگی بجلی سے تنگ عوام اپنی مدد آپ کے تحت سولر پینلز نصب کر رہے ہیں، جبکہ حکومتی پالیسیوں کے باعث ان پر معاشی بوجھ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  7 جون کا الیکشن جیت کر گلگت بلتستان میں جیالا وزیراعلیٰ لائیں گے، بلاول بھٹو زرداری

انہوں نے الزام عائد کیا کہ انتخابات سے قبل اربوں روپے کے ترقیاتی فنڈز اور منصوبوں کے اعلانات پری پول رگنگ کے مترادف ہیں۔

ان کے مطابق انتخابی فہرستوں میں مبینہ ردوبدل، افسران کے تبادلے اور سرکاری مشینری کے استعمال جیسے معاملات بھی تشویش کا باعث ہیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن ضابطہ اخلاق پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائے۔

سینیٹر شہادت اعوان نے کہا کہ ماضی میں اقتدار میں رہنے والی جماعتوں کو گلگت بلتستان کی ترقی کے حوالے سے اپنی کارکردگی کا حساب دینا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری نے گلگت بلتستان کو شناخت دی، جبکہ سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو نے ایف سی آر جیسے فرسودہ نظام کا خاتمہ کیا۔

ان کے بقول خواتین کے حقوق، نوجوانوں کی نمائندگی اور جمہوری اداروں کے قیام میں بھی پیپلز پارٹی کا کردار نمایاں رہا ہے۔

مزید پڑھیں: اسماعیلی برادری کے روحانی پیشوا شہزادہ رحیم کے دورۂ گلگت بلتستان کے الیکشن پر اثرات

انہوں نے کہا کہ آئینی ترامیم آرڈیننس کے ذریعے نہیں بلکہ قومی اتفاقِ رائے سے ہونی چاہئیں، جبکہ این ایف سی ایوارڈ کے معاملے پر بھی تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جانا چاہیے۔

انہوں نے مہنگائی کے تناسب سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ بھی کیا۔

رکن قومی اسمبلی سحر کامران نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے گلگت بلتستان میں متعدد ترقیاتی منصوبوں کی بنیاد رکھی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کیے۔

مزید پڑھیں: پیپلز پارٹی کے تحفظات دور نہ ہونے پر وفاقی بجٹ میں تاخیر، اتحادی جماعت حکومت سے کیا چاہتی ہے؟

انہوں نے دعویٰ کیا کہ محترمہ آصفہ بھٹو زرداری کو گلگت بلتستان میں بھرپور عوامی پذیرائی حاصل ہو رہی ہے، جس سے سیاسی مخالفین بے چینی کا شکار ہیں۔

انہوں نے گلگت بلتستان میں پنجاب پولیس کی موجودگی اور وفاقی و صوبائی وزرا کی انتخابی سرگرمیوں پر بھی سوالات اٹھاتے ہوئے الیکشن کمیشن سے شفاف اور منصفانہ انتخابات یقینی بنانے کا مطالبہ کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایرانی بحری جہاز پر حملہ، تہران کی یوکرین کو سخت جوابی کارروائی کی دھمکی

بھارتی کرکٹر ارشدیپ سنگھ نے اداکارہ سمرین کور کے ساتھ تعلقات کا اعلان کر دیا، پیغام میں کیا لکھا؟

سیاسی جماعتیں ضابطۂ اخلاق کی پابندی کریں، عوام کو آزادانہ حقِ رائے دہی کا موقع ملنا چاہیے، شیری رحمان

میرپور ڈویژن میں پولنگ پرامن ماحول میں جاری: عوام بھرپور انداز میں ووٹ ڈالیں، چیف الیکشن کمشنر

صدر، وزیراعظم اور وفاقی وزرا کو ملے تحائف توشہ خانے میں جمع، تفصیلات جاری

ویڈیو

جمہوری عمل ہی مسائل کا حل، آزاد کشمیر کے شہری ووٹ ڈالنے کے لیے پُرعزم، بھرپور جوش و خروش

آزاد کشمیر میں الیکشن کا پہلا مرحلہ، میرپور ڈویژن میں پولنگ جاری، سخت سیکیورٹی انتظامات

پہلا ٹیسٹ: پہلی اننگز میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 311 رنز پر آؤٹ، محمد علی کے 4 شکار

کالم / تجزیہ

فخر درانی۔ ایک دلیر صحافی

دریاؤں کا مقدمہ اور معرکۂ حق

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان