لگان کے 25 سال مکمل ہونے پر فلم کے اہم کردار کے عامر خان سے متعلق حیران کن انکشافات

پیر 15 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی فلم لگان کی ریلیز کو 25 سال مکمل ہونے پر فلم کی خصوصی ریلیز اور کاسٹ ری یونین کے موقع پر برطانوی اداکار پال بلیک تھورن نے شوٹنگ کے دوران پیش آنے والے دلچسپ اور یادگار واقعات پر بات کی ہے۔

پال بلیک تھورن، جو ہالی ووڈ کی مشہور سیریز 24 اور Arrow سمیت متعدد بین الاقوامی پروجیکٹس میں کام کر چکے ہیں لگان میں کیپٹن اینڈریو رسل کے منفی کردار کے باعث بھارتی ناظرین میں خاص پہچان رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ویرات کوہلی پر الزامات لگانے کے لیے رقم کی پیشکش ہوئی، خاتون انفلوئنسر کا دعویٰ

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اس بار ممبئی واپسی ان کے لیے غیر معمولی طور پر خوشگوار رہی جہاں انہیں مداحوں کی جانب سے خوف کے بجائے محبت اور پذیرائی ملی۔ ان کے مطابق فلم کی 25 ویں سالگرہ کے موقع پر ہونے والی تقریبات میں کاسٹ کے ساتھ دوبارہ ملاقات اور فلم کی اسکریننگ ایک یادگار تجربہ تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Paul Blackthorne (@paulblackthorne)

انہوں نے بتایا کہ ری یونین کے دوران مختلف مناظر کی ریڈنگ بھی کی گئی تاہم انہیں ہندی اسکرپٹ پڑھنے میں مشکلات پیش آئیں۔ ان کے بقول میں نے دوبارہ ہندی پڑھنے کی کوشش کی مگر یہ میرے لیے مشکل ثابت ہوا۔

پال بلیک تھورن نے عامر خان کے ساتھ کام کو اپنے کیریئر کا اہم اور مثبت تجربہ قرار دیا۔ ان کے مطابق عامر خان جیسے اداکار کے ساتھ کام کرنا ایک نعمت ہے۔ اگر آپ ان کی حقیقت کو محسوس کریں تو آپ کی اپنی کارکردگی بھی بہتر ہو جاتی ہے۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Paul Blackthorne (@paulblackthorne)

انہوں نے مزید کہا کہ ہدایت کار اشوتوش گواریکر اور عامر خان دونوں نے شوٹنگ کے دوران ہر سین پر بھرپور محنت کروائی خاص طور پر مکالموں اور ادائیگی کے حوالے سے۔

فلم میں کرکٹ کے مناظر کے لیے تیاری کو وہ اپنے لیے ایک بڑا چیلنج قرار دیتے ہیں۔ ان کے مطابق ابتدا میں انہیں لگتا تھا کہ برطانوی ہونے کے باعث وہ کرکٹ بہتر کھیل لیں گے تاہم حقیقت اس کے برعکس نکلی۔

یہ بھی پڑھیں: بالی ووڈ کی چمک دمک کے پیچھے چھپی تاریک دنیا، مادھوری ڈکشٹ نے بڑا راز کھول دیا

انہوں نے بتایا کہ شوٹنگ کے دوران ایک دوستانہ کرکٹ میچ میں وہ پہلی ہی گیند پر آؤٹ ہو گئے اور بعد میں بھی مسلسل ناکام رہے۔ اس کے بعد انہیں روزانہ لنچ بریک کے دوران کرکٹ کی باقاعدہ مشق کرائی جاتی تھی۔

پال بلیک تھورن نے فلم کے ایک اہم سین سے پہلے کا ایک یادگار واقعہ بھی شیئر کیا۔ ان کے مطابق شوٹنگ سے قبل وہ واش روم میں موجود تھے کہ اسی دوران عامر خان وہاں پہنچ گئے اور انہیں بتایا کہ یہ فلم کا سب سے اہم سین ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی نژاد امریکی نوجوان نے بالی ووڈ فلم ‘تھری ایڈیٹس’ کے لیے پورا تھیٹر بک کرلیا

یہ سن کر وہ گھبرا گئے اور فوراً یقین دہانی کرائی کہ وہ اپنی پوری کوشش کریں گے۔ اس لمحے کو یاد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ اچانک جم کر رہ گئے تھے۔

پال بلیک تھورن کے مطابق، فلم کی ریلیز کے وقت انہیں اندازہ نہیں تھا کہ ان کا کردار اتنا مقبول ہو جائے گا۔ بعد ازاں انہیں معلوم ہوا کہ بھارت میں لوگ ان کے مکالمے تک دہرانے لگے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ’میں نے سب کھو دیا تھا‘، بالی ووڈ اداکار عامر خان کا چونکا دینے والا انکشاف

واضح رہے کہ 2001 میں ریلیز ہونے والی فلم لگان برطانوی راج کے دور پر مبنی فلم ہے جس میں خشک سالی سے متاثرہ گاؤں کے لوگ بھاری ٹیکسوں کے خلاف کرکٹ کے ایک غیر معمولی مقابلے کا چیلنج قبول کرتے ہیں۔

فلم میں عامر خان نے مرکزی کردار ادا کیا جبکہ پال بلیک تھورن نے کیپٹن اینڈریو رسل کا کردار نبھایا۔ فلم میں رچل شیلے نے بھی اہم کردار ادا کیا جو کہ گاؤں والوں کو کرکٹ سکھانے میں مدد کرتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران امریکا معاہدے کے باوجود عالمی معیشت کو چیلنجز درپیش، آئی ایم ایف کا انتباہ

غلافِ کعبہ تبدیل، نئے غلاف میں کیا خاص ہے؟

کیا ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی کی شادی کی تاریخ طے ہو گئی؟ نیویارک میئر ظہران ممدانی کا بیان زیرِ بحث

فیفا ورلڈ کپ: یوراگوئے، ایران اور بیلجیئم کو افتتاحی میچوں میں ڈراز کا سامنا

افغانستان میں دہشتگرد تنظیموں کی موجودگی عالمی امن کے لیے خطرہ، یورپی یونین کی پاکستان کے حقِ دفاع کی حمایت

ویڈیو

امریکا اور ایران کے درمیان معاملات طے، بلوچستان کے کاروبار پر اس کے کیا اثرات ہوں گے؟

پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات، نقصان عوام کا کیسے؟

ایران امریکا فریم ورک معاہدہ کیا ہے اور آئندہ ہونے والے تکنیکی مذاکرات میں کیا طے ہو گا؟

کالم / تجزیہ

تاریخ کا رخ موڑنے والا ایک نیا اور سرخرو پاکستان

پنجاب کا حق، ایتھے رکھ

سرحدوں سے ماورا یاری: سید بابر علی اور ہرچرن سنگھ