امریکا ایران امن معاہدہ یمن میں قیام امن کا موقع فراہم کرسکتا ہے، پاکستا ن

بدھ 17 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان نے اقوام متحدہ میں کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان حالیہ امن معاہدہ خطے میں کشیدگی کم کرنے اور یمن میں سیاسی حل کے لیے نئی امید پیدا کرسکتا ہے، جبکہ اسلام آباد نے اقوام متحدہ کی سربراہی میں مذاکراتی عمل بحال کرنے پر زور دیا ہے۔

پاکستان نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والا حالیہ امن معاہدہ مشرق وسطیٰ کے تنازعات کے حل میں سفارت کاری کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے اور یمن میں بھی امن کوششوں کے لیے ایک نیا موقع فراہم کرسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایران امریکا معاہدہ: تعمیرِ نو و ترقیاتی فنڈز سمیت تہران کو سرمایہ کاری کی یقین دہانیاں

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے مستقل مندوب برائے اقوام متحدہ سفیر عاصم افتخار احمد نے کہا کہ خطے میں حالیہ پیشرفت نے ثابت کیا ہے کہ کشیدگی کے خاتمے اور مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل کی گنجائش موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان طے پانے والا امن معاہدہ خطے میں کشیدگی کم کرنے اور علاقائی استحکام کے فروغ کے لیے ایک خوش آئند موقع ہے۔

پاکستانی مندوب نے کہا کہ یمن گزشتہ 2014 سے تنازع کا شکار ہے، تاہم حالیہ مہینوں میں وہاں نسبتاً امن کی صورتحال دیکھنے میں آئی ہے، جہاں بڑے پیمانے پر لڑائی اور تجارتی بحری جہازوں پر حملوں میں کمی آئی ہے۔

انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اقوام متحدہ کی سربراہی میں یمن کے مسئلے کے سیاسی حل کے لیے کوششیں تیز کرے، کیونکہ نئی علاقائی کشیدگی موجودہ پیش رفت کو متاثر کرسکتی ہے۔

عاصم افتخار احمد نے یمن کی حکومت اور حوثیوں کے درمیان تقریباً 1600 قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے اعتماد سازی کی اہم پیشرفت قرار دیا۔ ان کے مطابق یہ اقدام ظاہر کرتا ہے کہ مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے عملی نتائج حاصل کیے جاسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ایران امریکا معاہدے کے باوجود عالمی معیشت کو چیلنجز درپیش، آئی ایم ایف کا انتباہ

انہوں نے کہا کہ یمن میں پائیدار امن صرف ایسے سیاسی عمل کے ذریعے ممکن ہے جس کی قیادت خود یمنی عوام کریں اور جس میں تمام متعلقہ فریق شامل ہوں۔

پاکستان نے سلامتی کونسل پر زور دیا کہ وہ یمن میں امن، استحکام اور ترقی کے لیے اپنا تعمیری کردار جاری رکھے، جبکہ ملک کو درپیش انسانی اور معاشی مشکلات کے حل کے لیے عالمی تعاون بڑھانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیر خارجہ اسحاق ڈار لندن پہنچ گئے، برطانوی وزیر خارجہ سمیت اہم حکام سے ملاقاتیں متوقع

جاپانی کورٹس میں پاکستانی شاہینوں کا راج، 37 ویں جونیئر اوپن سکواش میں 2 گولڈ میڈلز پاکستان کے نام

کھیلوں کا سب سے بڑا میلہ پاکستان میں، 14ویں ساؤتھ ایشین گیمز کی تاریخوں کا باضابطہ اعلان

ن لیگ آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز کی قیادت پر اعتماد کا اظہار

حنا جاوید قتل کیس: شوہر اور گھریلو ملازم 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

ویڈیو

ہارٹ ٹرانسپلانٹ کا متبادل تیار، چینی سائنسدانوں کا کرشماتی علاج، 90 فیصد ہارٹ فیلیئر مریض صحتیاب

ٹیک ٹائکون زکربرگ نے تاریخی آئرش قلعہ خرید لیا، حقیقت اور قیمت جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

چینی روبوٹس نے دوڑ کاعالمی ریکارڈ تو توڑ دیا، لیکن اصل امتحان اب شروع ہوگا!

کالم / تجزیہ

گر آنکھ چھلک پڑے تو …… معاف کرنا

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟