اڈیالہ جیل احتجاج: 10 ہزار افراد کی کال پر پی ٹی آئی اور تحریک تحفظ آئین آمنے سامنے

بدھ 17 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی قیادت نے اڈیالہ جیل کے باہر 10 ہزار افراد کے اجتماع کے منصوبے سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے انہیں پیشگی آگاہ نہیں کیا تھا، تاہم ٹی ٹی اے پی کے ترجمان نے اس دعوے کو رد کردیا ہے۔

علیمہ خان نے کہا تھا کہ محمود خان اچکزئی نے انہیں بتایا تھا کہ اگر وقت مقرر کردیا جائے تو اڈیالہ جیل کے باہر 10 ہزار افراد جمع کیے جاسکتے ہیں، جس پر 3 بجے سے 7 بجے تک دھرنے کی تجویز زیر غور تھی۔

یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ، اڈیالہ جیل اور حساس علاقے ریڈ زون قرار

تاہم قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر شاہد خٹک نے کہا کہ انہیں اس بارے میں کوئی اطلاع نہیں دی گئی تھی۔

ٹی ٹی اے پی کے ترجمان اخونزادہ حسین یوسفزئی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے بارہا محمود خان اچکزئی سے احتجاج کے لیے تاریخ اور وقت مقرر کرنے کی درخواست کی تھی تاکہ کارکنوں کو متحرک کیا جاسکے۔

 ان کے مطابق 11 جون کو پارلیمنٹ ہاؤس میں ہونے والے مشترکہ اجلاس میں بھی پی ٹی آئی کی قیادت کو اس حوالے سے آگاہ کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج پر بھی تقسیم، فیملی اور مختلف رہنماؤں کی الگ الگ ٹولیاں

اخونزادہ نے شاہد خٹک کے بیان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تمام فیصلے اور مشاورت پی ٹی آئی کی پارلیمانی قیادت کے ساتھ شیئر کی گئی تھی۔

دوسری جانب عمران خان کی صحت، ملاقاتوں اور علاج کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان تنقید کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp