قومی اسمبلی میں تاریخی قرارداد منظور، ایران امریکا کشیدگی کے خاتمے میں پاکستان کے کردار کی تعریف

جمعہ 19 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

قومی اسمبلی نے ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کے خاتمے، امن و استحکام کے لیے فریم ورک معاہدے اور اس میں پاکستان کے مثبت سفارتی کردار کو سراہتے ہوئے متفقہ قرارداد منظور کر لی ہے۔ قرارداد میں وزیراعظم، نائب وزیراعظم، عسکری قیادت اور مذاکراتی عمل میں شامل تمام افراد کی کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

قومی اسمبلی نے ایران اور امریکا کے درمیان ہونے والے حالیہ امن معاہدے اور دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے متفقہ قرارداد منظور کر لی۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی پاکستان ایران اور امریکا کے درمیان دشمنی کے خاتمے اور امن و استحکام کے لیے فریم ورک معاہدے پر دستخط کو ایک اہم اور تاریخی سفارتی پیشرفت قرار دیتی ہے۔

قرارداد میں اس امید کا اظہار کیا گیا کہ اس معاہدے کے نتیجے میں نہ صرف خطے میں امن اور استحکام کو فروغ ملے گا بلکہ عالمی سطح پر معاشی بہتری اور توانائی کے تحفظ پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کی سفارتی کامیابیوں پر دنیا بھر میں چرچہ، بھارت سمیت عالمی سطح پر پاکستان کا نام گونج رہا ہے، وزیراعظم شہباز شریف

قومی اسمبلی نے قرارداد کے ذریعے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر داخلہ محسن نقوی، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور مذاکراتی عمل میں شامل تمام ٹیم کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

قرارداد میں کہا گیا کہ ان شخصیات کی مخلصانہ، مسلسل اور انتھک کوششوں نے پاکستان کو عالمی سطح پر ایک قابلِ اعتماد ثالث اور امن کے داعی ملک کے طور پر نمایاں کیا۔

ایوان نے ایران اور امریکا کی قیادت کو بھی معاہدے کی کامیاب تکمیل پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ دونوں ممالک کی جانب سے سفارت کاری کو ترجیح دینا خطے کے لیے ایک مثبت پیغام ہے۔

قرارداد میں دوست ممالک کی کوششوں کو بھی سراہا گیا جنہوں نے امن عمل کی حمایت کی اور کشیدگی کم کرنے میں اپنا کردار ادا کیا۔

قومی اسمبلی نے اس موقع پر اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان عالمی امن، علاقائی استحکام اور مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل کے لیے اپنا مثبت کردار جاری رکھے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی