ٹرمپ نے ایران جنگ کے لیے 87.6 ارب ڈالر کے اضافی فنڈز مانگ لیے

جمعرات 25 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے کانگریس سے 87.6 ارب ڈالر کے اضافی فنڈز کی منظوری طلب کرلی ہے، جن میں سے بیشتر رقم ایران کے خلاف جاری فوجی کارروائی سے متعلق فوری ضروریات کے لیے مختص کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:ایران نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں سے فیس وصول کی تو مذاکرات ختم ہو جائیں گے، ڈونلڈ ٹرمپ

وائٹ ہاؤس کے مطابق 67 ارب ڈالر محکمہ دفاع کو دیے جائیں گے، جن میں اسلحہ، آپریشنل اخراجات اور خفیہ پروگراموں کے لیے رقوم شامل ہیں۔ اس کے علاوہ امریکی کسانوں کی مدد اور افریقہ میں ایبولا سے نمٹنے کے لیے بھی فنڈز رکھے گئے ہیں۔

یہ درخواست ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب کانگریس نے ایک قرارداد منظور کرکے ایران کے خلاف فوجی کارروائی پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ جنگ کی عوامی مقبولیت میں کمی اور قریب آتے وسط مدتی انتخابات کے باعث فنڈز کی منظوری آسان دکھائی نہیں دیتی۔

مزید پڑھیں:ٹرمپ اور امریکا پر عالمی اعتماد میں ریکارڈ کمی، نئی سروے رپورٹ نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

دوسری جانب ٹرمپ نے جنگی اختیارات محدود کرنے سے متعلق قرارداد پر شدید تنقید کی ہے، جبکہ بعض ریپبلکن سینیٹرز بھی جنگ اور امن منصوبے پر سوالات اٹھا رہے ہیں۔ پینٹاگون کے مطابق اب تک ایران جنگ پر قریباً 29 ارب ڈالر خرچ ہو چکے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افریقہ کی منڈیوں میں داخلے کا سنہری موقع، یوگنڈا کی پاکستان کو 25 سال تک ٹیکس چھوٹ سرمایہ کاری کی پیشکش

صومالی قزاقوں کو تاوان ادا نہیں کریں گے، پاکستان عالمی قوانین کا پابند ہے، اسحاق ڈار

ملک کے مختلف علاقوں میں 30 اگست سے 4 ستمبر تک بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری

وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی کا بند راستے کھولنے اور انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا اعلان، گرین بس سروس کا افتتاح کردیا

بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کے نائیکوپ فعال، ویزے کا بھی کوئی مسئلہ نہیں، تحریک انصاف کا منفی پروپیگنڈا بے نقاب

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں