کیا ناسا کو مریخ پر قدیم زندگی کے شواہد مل گئے؟ نئی دریافت نے سائنسدانوں کو حیران کر دیا

جمعرات 25 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی خلائی ادارے ناسا کے مریخ پر موجود روور پرسیویئرنس نے ایک اہم سائنسی پیش رفت کرتے ہوئے مریخی چٹانوں میں پیچیدہ کاربن مالیکیولز دریافت کیے ہیں جنہیں سائنسدان قدیم حیاتیاتی سرگرمیوں سے جوڑنے کے امکان پر غور کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ناسا کی بڑٖی کامیابی، غیر متوقع سیارچے پر قدیم پانی کے شواہد دریافت

ناسا کے مطابق یہ دریافت ان چٹانوں میں ہوئی ہے جو پہلے ہی قدیم جرثوموں (مائیکروبیل لائف) کی ممکنہ موجودگی کے حوالے سے توجہ کا مرکز بنی ہوئی تھیں۔

روور کے شرلاک نامی سائنسی آلے نے برائٹ اینجل نامی مقام کی مٹیالی چٹانوں میں نامیاتی کاربن کی موجودگی کا سراغ لگایا۔ یہ علاقہ نیریٹوا ویلس نامی ایک خشک دریا کے راستے پر واقع ہے جہاں اربوں سال قبل پانی بہتا تھا اور جو مریخ کے جیزیرو کریٹر میں جا کر گرتا تھا۔

سیاروی سائنس انسٹی ٹیوٹ سے تعلق رکھنے والی محقق ڈاکٹر ایشلے مرفی کے مطابق یہ کاربن مختلف ذرائع سے پیدا ہو سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ممکن ہے کہ یہ مادہ قدیم حیاتیاتی سرگرمیوں، مثلاً جرثومی تہوں یا فوسلائزڈ نامیاتی مواد سے آیا ہو تاہم یہ بھی ممکن ہے کہ یہ چٹانوں اور پانی کے درمیان کیمیائی تعامل یا شہابیوں کے ذریعے مریخ تک پہنچا ہو۔

ڈاکٹر مرفی اور ان کے ساتھیوں نے شرلاک آلے کے ذریعے بالائے بنفشی شعاعیں چٹانوں پر ڈال کر ان سے منعکس ہونے والی روشنی کا تجزیہ کیا جس کے نتیجے میں پیچیدہ کاربن مرکبات کی موجودگی سامنے آئی۔

مزید پڑھیے: 8  سالہ بچے نے ناسا کی غلطی پکڑلی، ایجنسی کا بھی فراخدلانہ اعتراف

سائنسدانوں کے مطابق یہ دریافت اس بات کی جانب اشارہ کرتی ہے کہ مریخ پر نامیاتی مادے اور زندگی کے لیے سازگار ماحول صرف ایک محدود علاقے تک نہیں بلکہ وسیع پیمانے پر موجود ہو سکتے تھے۔

تحقیقی مقالے میں کہا گیا ہے کہ یہ نتائج اس امکان کو مضبوط کرتے ہیں کہ اربوں سال پہلے مریخ کے مختلف حصوں میں زندگی کے لیے موزوں حالات پائے جاتے تھے۔

لندن کے امپیریل کالج سے وابستہ نامیاتی کیمیا کے ماہرین کے مطابق پیچیدہ کاربن زمین پر حیاتیاتی فوسلز میں بھی پایا جاتا ہے اور غیر حیاتیاتی ذرائع سے بھی وجود میں آ سکتا ہے اس لیے ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ دریافت شدہ کاربن براہِ راست قدیم زندگی کا ثبوت ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ مریخ سے حاصل ہونے والے یہ نمونے ایک ایسے سائنسی معمہ کی مانند ہیں جنہیں مزید تحقیق کے ذریعے حل کرنا ہوگا۔

مزید پڑھیں: ناسا کا دلچسپ ٹول: جنگلات، پہاڑوں پر اپنا نام لکھا دیکھیں

اگرچہ اس دریافت کو مریخ پر قدیم زندگی کا حتمی ثبوت قرار نہیں دیا جا سکتا تاہم سائنسدانوں کے مطابق یہ اب تک کی اہم ترین دریافتوں میں سے ایک ہے، جو مریخ کے ماضی اور وہاں زندگی کے امکانات کو سمجھنے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا اور ایران کے درمیان براہ راست فوجی رابطہ قائم کرنے پر اتفاق ہوگیا، جے ڈی وینس

گارجین رپورٹ: کیا ایران امریکا معاہدہ بچانے کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو لگام دیں گے؟

آزاد کشمیر انتخابات کے لیے مزید 5 امیدواروں کو مسلم لیگ ن کے ٹکٹ جاری

پاکستان اور ترکیہ کے درمیان توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے کے لیے 3 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

آئی بی ایم کا نیا کارنامہ: 100 ارب ٹرانزسٹرز کی گنجائش والی ناخن جتنی چپ

ویڈیو

آزاد کشمیر انتخابات: کون سے بڑے سیاسی کھلاڑی میدان میں ہوں گے؟

’پاکستان نے بطور ثالث دنیا میں امن پسندی کو تقویت دی‘، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

پاکستان اور کشمیر کا رشتہ مضبوط، تاریخی اور ناقابل تنسیخ، کسی صورت کمزور نہیں ہونے دیا جائےگا، سردار عتیق

کالم / تجزیہ

تجھے کون بچائے گا کالیا؟

مسکراہٹیں بکھیرنے والے ادیب کی داستانِ غم

بلوچستان: فیصلہ یہیں ہوگا