’یہ بہت پریشان کن ہے‘، جعلی شادی کی خبر پر توثیق حیدر بول اٹھے

جمعہ 3 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف اداکار توثیق حیدر نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے تیار کی گئی اپنی اور اداکارہ فرح سعدیہ کی جعلی شادی کی تصاویر و خبروں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ محض ویوز اور سوشل میڈیا پر مقبولیت حاصل کرنے کے لیے کسی کی نجی زندگی اور خاندانی وقار کو نشانہ نہیں بنایا جانا چاہیے۔

حال ہی میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اے آئی سے تیار کردہ تصاویر میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ توثیق حیدر اور اداکارہ فرح سعدیہ شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں جس کے بعد یہ خبر تیزی سے مختلف پلیٹ فارمز پر پھیل گئی۔

توثیق حیدر نے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منگل کی صبح آنکھ کھلتے ہی انہیں دوستوں اور جاننے والوں کی جانب سے بے شمار پیغامات موصول ہوئے۔ بعض افراد انہیں شادی کی مبارکباد دے رہے تھے جبکہ کچھ اس بات پر حیران تھے کہ انہیں اس خوشخبری سے آگاہ کیوں نہیں کیا گیا۔

اداکار کے مطابق ابتدا میں وہ خود بھی حیران رہ گئے۔ جب انہوں نے اپنی مبینہ شادی کی تصاویر دیکھیں تو پہلے انہیں یہ محض ایک مذاق محسوس ہوا تاہم چند لمحوں بعد اندازہ ہوا کہ مصنوعی ذہانت کی مدد سے ان کی جعلی تصاویر تیار کرکے انہیں حقیقی واقعہ بنا کر پیش کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’سلامی بھی بھیج دیں‘، توثیق حیدر اور فرح سعدیہ نے شادی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

انہوں نے بتایا کہ اس کے بعد انہوں نے فرح سعدیہ سے رابطہ کیا اور صورتحال سے آگاہ کیا۔ ابتدا میں دونوں نے اس پر ہنسی مذاق کیا لیکن کچھ ہی دیر بعد انہیں احساس ہوا کہ یہ معاملہ سنگین نوعیت اختیار کر رہا ہے جس پر دونوں نے فوری طور پر ایک وضاحتی ویڈیو ریکارڈ کرنے کا فیصلہ کیا۔

انسٹاگرام پر جاری کی گئی ویڈیو میں توثیق حیدر اور فرح سعدیہ نے ابتدا میں مزاحیہ انداز میں ایک دوسرے کو شادی کی مبارکباد دی تاہم فوراً واضح کر دیا کہ ان کی شادی کی خبریں اور تصاویر مکمل طور پر بے بنیاد اور اے آئی سے تیار کردہ ہیں۔ دونوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ جن یوٹیوبرز نے ان کی شادی کروا دی ہے اب وہ اپنی کمائی میں سے شادی کے تحائف بھی بھیج دیں۔

یہ بھی پڑھیں: بچپن میں اپنی رنگت پر خدا سے گلہ کرتی تھی، بچی پیدا ہوئی تو سب سے پہلے اس کا رنگ پوچھا، عشرت فاطمہ کا چونکا دینے والا انٹرویو

توثیق حیدر نے کہا کہ اگرچہ وضاحتی ویڈیو کے بعد بیشتر افراد حقیقت جان گئے تاہم بعض لوگوں نے ویڈیو کے ابتدائی چند سیکنڈ کاٹ کر اسے شادی کی تصدیق کے طور پر دوبارہ پھیلانا شروع کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ انہوں نے اس معاملے کو سنجیدگی کے بجائے ہلکے پھلکے انداز میں اٹھایا کیونکہ ان کے بقول اگر وہ بھی صرف اے آئی کے نقصانات پر شکایت کرتے تو شاید لوگ ان کی بات پر توجہ نہ دیتے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی وی کی معروف نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ کے انتقال کی افواہیں، اینکر نے خود وضاحت کردی

اداکار نے مزید کہا کہ اے آئی کے حوالے سے یہ واحد مسئلہ نہیں۔ انہوں نے اپنے نئے ڈرامے “شیدائی” کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ بعض ناظرین یہ سمجھ رہے ہیں کہ ڈرامے میں ان کی موت کا منظر بھی اے آئی کی مدد سے تخلیق کیا گیا ہے، حالانکہ حقیقت میں وہ عمدہ کیمرہ ورک اور فلم بندی کا نتیجہ ہے، نہ کہ مصنوعی ذہانت کا استعمال۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نئے صوبوں کے قیام سے متعلق فضل الرحمان کے مؤقف پر ناقدین کی سخت تنقید، ماضی یاد دلا دیا

بنوں میں قاری راشد کے قتل کا الزام پولیس امن کمیٹی پر، لواحقین کا تحقیقات اور کارروائی کا مطالبہ

ہارٹ ٹرانسپلانٹ کا متبادل تیار، چینی سائنسدانوں کا کرشماتی علاج، 90 فیصد ہارٹ فیلیئر مریض صحتیاب

عاطف اسلم کا 18 سال بعد نیا البم ’صبح آئے نہ‘ ریلیز، کراچی میں اسپاٹیفائی کے زیراہتمام جشن

جماعت اسلامی گرینڈ اپوزیشن اتحاد کا حصہ نہیں بنے گی، حافظ نعیم الرحمان کا صاف انکار

ویڈیو

ہارٹ ٹرانسپلانٹ کا متبادل تیار، چینی سائنسدانوں کا کرشماتی علاج، 90 فیصد ہارٹ فیلیئر مریض صحتیاب

ٹیک ٹائکون زکربرگ نے تاریخی آئرش قلعہ خرید لیا، حقیقت اور قیمت جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

چینی روبوٹس نے دوڑ کاعالمی ریکارڈ تو توڑ دیا، لیکن اصل امتحان اب شروع ہوگا!

کالم / تجزیہ

گر آنکھ چھلک پڑے تو …… معاف کرنا

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟