میری عمر پر تنقید چھوڑیں اور کچھ نیا سوچیں، لیجنڈری اداکارہ بشریٰ انصاری کا ناقدین کو مشورہ

جمعہ 3 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کی ویٹرن اداکارہ بشریٰ انصاری نے عمر سے متعلق تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ ناقدین کو اب پرانے طعنے دہرانے کے بجائے کچھ نیا سوچنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا بشریٰ انصاری نے خوبصورتی کے لیے لپ فلرز کروائے؟ اصل حقیقت سامنے آگئی

بشریٰ انصاری اپنی بھانجی زارا نور عباس کی انسٹاگرام اسٹوریز میں نظر آئیں جہاں وہ آموں سے لطف اندوز ہوتے ہوئے اپنے ناقدین کے بارے میں اظہار خیال کر رہی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ کبھی کسی کو بوڑھا کہتے ہیں اور کبھی کسی کو موٹا یہ لوگ عجیب رویہ رکھتے ہیں۔

جب زارا نور عباس کے شوہر اسد صدیقی نے ان سے پوچھا کہ وہ کن لوگوں کی بات کر رہی ہیں تو بشریٰ انصاری نے جواب دیا کہ اگر ان ناقدین کے سوشل میڈیا پروفائلز دیکھے جائیں تو وہاں پرندوں کی تصاویر نظر آتی ہیں حالانکہ کچھ اور ہونا چاہیے۔

بعد ازاں انہوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ چونکہ انہیں کتوں سے محبت ہے اس لیے شاید سانپ کی مثال زیادہ مناسب ہوگی۔

اسی دوران ان کی بہن اسما عباس بھی گفتگو میں شامل ہوئیں اور کہا کہ وہ بھی عمر سے متعلق ایک ہی قسم کے جملے سن سن کر تنگ آ چکی ہیں۔

مزید پڑھیے: جاوید شیخ دوست اداکارہ بشریٰ انصاری پر شدید برہم، وجہ کیا بنی؟

انہوں نے کہا کہ یہ ‘بوڑھی گھوڑی’ اور ’ایک پاؤں قبر میں‘ جیسے جملے اب پرانے ہو چکے ہیں لوگوں کو کچھ نیا سوچنا چاہیے۔

بشریٰ انصاری نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ شاید انہیں کوئی ایسا کام کر لینا چاہیے جو واقعی لوگوں کو بات کرنے کا موقع دے کیونکہ اس وقت ناقدین کے پاس ان کی عمر کے علاوہ بات کرنے کے لیے کچھ نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ممکن ہے ناقدین ان سے اور ان کی بہن سے اس لیے حسد کرتے ہوں کہ وہ عمر کے اس مرحلے میں بھی متحرک اور مصروف زندگی گزار رہی ہیں جبکہ تنقید کرنے والے خود شاید فارغ بیٹھے ہوں۔

مزید پڑھیں: بشریٰ انصاری جعلی اکاؤنٹس سے تنگ، عوام کو خبردار کردیا

واضح رہے کہ بشریٰ انصاری پاکستان کی معروف اور سینیئر ترین اداکاراؤں میں شمار ہوتی ہیں جنہوں نے کئی دہائیوں پر محیط اپنے کیریئر میں ڈرامہ، مزاح، میزبانی اور گلوکاری سمیت مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔ تاہم انہیں اکثر سوشل میڈیا پر عمر سے متعلق تنقید اور تعصبانہ رویوں کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عمران خان کی بہن نورین نیازی کو متنازع بیان پر این سی سی آئی اے نے طلب کرلیا

افواجِ پاکستان قوم کا سرمایہ اور فخر، وقار مجروح کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، ملک احمد خان

کراچی پورٹ پر ایک ساتھ 2 ہزار الیکٹرک گاڑیاں، آخر یہ پاکستان کے لیے اتنی بڑی خبر کیوں ہے؟

عطا اللہ تارڑ کا پی ٹی وی اسپورٹس ٹیم کو خراج تحسین، فیفا ورلڈ کپ کی خصوصی کوریج پر فخر کا اظہار

آبنائے ہرمز پر انحصار ختم کرنے کے لیے مقامی سطح پر تیل کی تلاش شروع کرنے پر کام ہورہا ہے، وزیر پیٹرولیم

ویڈیو

نہال ہاشمی سے عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان کی ملاقات، جدید باکسنگ اکیڈمی کے قیام کی خواہش کا اظہار

مذہبی روایات اور محبت سے بھرپور ڈراما سیریل ’دارالنجات‘ کا ٹیزر جاری، شہریار ، درِفشاں کا مرکزی کردار

آبنائے ہرمز کے بعد باب المندب کی بندش، نصرت جاوید نے ایرانی پراکسی کا کچا چٹھا کھول دیا

کالم / تجزیہ

فیفا کے سنہرے جوتوں کی الف لیلیٰ

کشکول کی تیاری

کیا موساد نےسابق ایرانی صدر کو آلہ کار بنا لیا تھا؟