خیبرپختونخوا میں خاکروبوں کی بھرتیوں کا ریکارڈ طلب، آئینی عدالت کا بڑا حکم

منگل 7 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی آئینی عدالت نے خیبرپختونخوا میں 2016 سے اب تک ہونے والی تمام بھرتیوں کا مکمل ریکارڈ طلب کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ عدالت اس بات کا جائزہ لے گی کہ آیا یہ بھرتیاں قانون کے مطابق کی گئی ہیں یا نہیں۔

خیبرپختونخوا میں خاکروبوں کی بھرتیوں سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ سیاسی مداخلت پر عائد پابندیوں کے باوجود بھرتیاں کی گئیں اور ایک رکن صوبائی اسمبلی کے خط کی بنیاد پر من پسند افراد کو ملازمتیں دی گئیں۔

اس پر ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا نے عدالت کو بتایا کہ مذکورہ ایم پی اے کا خط جعلی ہے، جس پر نہ دستخط موجود ہیں، نہ ریفرنس نمبر اور نہ ہی سرکاری مہر۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی آئینی عدالت کا بھرتیوں سے متعلق بڑا فیصلہ، ڈی ایچ کیو کرک کیس میں ہائیکورٹ کا حکم کالعدم

انہوں نے کہا کہ ایسے جعلی کاغذات تو وہ عدالت کے کمپیوٹر سے بھی نکال سکتے ہیں، جس پر جسٹس عامر فاروق نے برجستہ ریمارکس دیے کہ جعلی کاغذات کم از کم ہمارے سسٹم سے تو نہ نکالیں، جس پر کمرہ عدالت میں قہقہے گونج اٹھے۔

سماعت کے دوران یہ بھی انکشاف ہوا کہ خاکروب کی آسامیوں کے لیے ایم اے پاس امیدوار بھی درخواست گزار ہیں، جس پر جسٹس حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیے کہ آپ کے موکل کو بھرتی کر بھی لیں تو ایم اے پاس بندہ صفائی تو کرے گا نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایم اے پاس خاکروب تو کلف والے کپڑے پہن کر گھوم رہے ہوتے ہیں، شہر میں گند پڑا ہوتا ہے اور پڑھے لکھے خاکروب کام نہیں کرتے۔

مزید پڑھیں: چوہدری شوگر مل کیس: نیب نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو وفاقی آئینی عدالت میں چیلنج کردیا

جسٹس حسن اظہر رضوی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ لوگوں کے پاس نوکری کے مواقع نہ ہونا بھی ایک المیہ ہے اور لوگوں کی مجبوری دیکھیں کہ کیسے کیسے لوگ خاکروب بھرتی ہونا چاہتے ہیں۔

جسٹس عامر فاروق نے درخواست گزار کے وکیل سے کہا کہ اگر ان کا مؤکل بھرتی بھی ہو جاتا تو سیاسی پابندیوں کے دوران ہونے والی بھرتی قانون کی خلاف ورزی ہی شمار ہوتی۔

بعد ازاں انہوں نے ریمارکس دیے کہ درجہ چہارم پر 2 لوگ ایڈجسٹ کر لیں، کیا فرق پڑے گا۔

مزید پڑھیں: وفاقی آئینی عدالت کا بڑا ریلیف، متوفی کوٹہ کیس میں بھرتیاں جاری رکھنے کی اجازت

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزاروں کی عمریں 47 برس ہو چکی ہیں اور قانونی طور پر اتنی رعایت دینا ممکن نہیں۔

عدالت نے خیبرپختونخوا میں 2016 سے آج تک خاکروبوں کی تمام بھرتیوں کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا کے ایران پر ایک بار پھر فضائی حملے، جنگ بندی معاہدہ خطرے میں پڑ گیا

کراچی: 6 سالہ بچہ مبینہ زیادتی  کے بعد قتل، 20 سالہ پڑوسی گرفتار

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر گرین لینڈ پر امریکی کنٹرول کا مطالبہ دہرادیا، ڈنمارک کا دوٹوک انکار

اسرائیل مخالف پوسٹ پر مقدمہ، ریما حسن نے کارروائی کو فلسطین حامی آوازیں دبانے کی کوشش قرار دے دیا

’اسلام آباد مفاہمتی یادداشت‘ کے تحت اپنے وعدوں اور ذمہ داریوں کی پاسداری کریں، پاکستان کا امریکا اور ایران پر زور

ویڈیو

خیبرپختونخوا حکومت کا مراعات سے متعلق قانون، عوام کی جانب سے شدید ردعمل

بلوچستان میں طالبان رجیم سہولت کاری، بھارت دہشتگردی کروا رہا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر احمد شریف چوہدری

ایران کے ساتھ معاہدہ اور جنگ بندی ختم ہو چکی، ڈیل نہیں کرنا چاہتا، صدر ٹرمپ

کالم / تجزیہ

بھارتی حکومت ایک فلم سےکیوں خوفزدہ ہوگئی؟

سندھ طاس: بھارت کی اسٹریٹیجک مس کیلکولیشن

فیفا فٹبال میں چھپی صدی کی کہانی