فٹبال ورلڈ کپ فائنل کا پہلا ہاف ٹائم شو: جسٹن بیبر، میڈونا، شکیرا اور بی ٹی ایس بھی محفل گرمائیں گے

جمعرات 9 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فیفا ورلڈ کپ 2026 کے فائنل میں تاریخ کا پہلا ہاف ٹائم شو پیش کیا جائے گا جس میں دنیا کے معروف موسیقار جسٹن بیبر، میڈونا، شکیرا اور جنوبی کوریا کے عالمی شہرت یافتہ گروپ بی ٹی ایس اپنی پرفارمنس سے شائقین کو محظوظ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: فٹبال ورلڈ کپ:48 سے 8 ٹیمیں رہ گئیں، کوارٹر فائنل مقابلوں کا مکمل شیڈول جاری

عالمی فٹبال باڈی کی جانب سے باضابطہ طور پر اعلان کیا گیا ہے کہ یہ تاریخی میوزیکل شو 19 جولائی کو نیویارک نیو جرسی اسٹیڈیم میں ورلڈ کپ فائنل کے وقفۂ کھیل (ہاف ٹائم) کے دوران منعقد ہوگا۔ تقریباً ایک صدی پر محیط فیفا ورلڈ کپ کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہوگا جب فائنل کے دوران سپر باؤل طرز کا باقاعدہ ہاف ٹائم کنسرٹ پیش کیا جائے گا۔

فیفا کے مطابق کینیڈین پاپ اسٹار جسٹن بیبر، ’کوئین آف پاپ‘ میڈونا، کولمبیا کی معروف گلوکارہ شکیرا اور جنوبی کوریا کے عالمی شہرت یافتہ بینڈ بی ٹی ایس ایک ہی اسٹیج پر اپنی پرفارمنس پیش کریں گے جس کا مقصد فٹبال اور موسیقی کے شائقین کو ایک یادگار تجربہ فراہم کرنا ہے۔

دنیا بھر کے فنکار بھی شو کا حصہ ہوں گے

فیفا نے بتایا کہ ہاف ٹائم شو صرف ان 4 بڑے فنکاروں تک محدود نہیں ہوگا بلکہ اس میں نائجیریا کے گریمی ایوارڈ یافتہ گلوکار برنا بوائے، وینزویلا کے معروف آرکسٹرا کنڈکٹر گستاوو دودامیل، برطانوی راک بینڈ کولڈ پلے اور نیویارک کے مشہور پی ایس 22 کورس بھی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔

مزید پڑھیے: فٹبال ورلڈکپ: ارجنٹینا کے کپتان اور مایہ ناز فٹبالر لیونل میسی گولڈن بُوٹ کی دوڑ میں پھر سرفہرست

اس کے علاوہ بچوں کی مقبول تفریحی شخصیات سیسمی اسٹریٹ اور دی مپٹس کی شرکت بھی پروگرام کا حصہ ہوگی تاکہ مختلف عمر کے ناظرین کے لیے تقریب کو مزید دلچسپ بنایا جا سکے۔

کولڈ پلے کے کرس مارٹن شو کی نگرانی کریں گے

فیفا کے مطابق اس پورے میوزیکل پروگرام کی تخلیقی نگرانی کولڈ پلے کے مرکزی گلوکار کرس مارٹن کریں گے جبکہ اس کی تیاری عالمی فلاحی تنظیم گلوبل سٹیزن کے اشتراک سے کی جا رہی ہے۔

منتظمین کا کہنا ہے کہ اس شو کا مقصد فٹبال، موسیقی اور ثقافت کو ایک ایسے پلیٹ فارم پر یکجا کرنا ہے جہاں دنیا بھر کے لوگ کھیل کے ساتھ ساتھ فنونِ لطیفہ کا بھی لطف اٹھا سکیں۔

تعلیم کے فروغ کے لیے فنڈ بھی قائم کیا جائے گا

فیفا نے بتایا کہ اس ہاف ٹائم شو کا ایک اہم مقصد فیفا گلوبل سٹیزن ایجوکیشن فنڈ کی حمایت بھی ہے جس کے ذریعے دنیا بھر کے بچوں کے لیے تعلیم اور فٹبال کی سہولیات کی فراہمی کے لیے 10 کروڑ ڈالر جمع کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

تنظیم کا کہنا ہے کہ اس اقدام کے ذریعے تفریح کے ساتھ ساتھ سماجی خدمت اور بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے بھی عملی کردار ادا کیا جائے گا۔

ورلڈ کپ کی تاریخ میں ایک نئی روایت

ماہرین کے مطابق ورلڈ کپ فائنل میں ہاف ٹائم شو کا انعقاد فیفا کی روایات میں ایک بڑی تبدیلی ہے کیونکہ ماضی میں تمام تفریحی پروگرام میچ شروع ہونے سے قبل پیش کیے جاتے تھے۔

مزید پڑھیں: فیفا ورلڈ کپ 2026: میسی، ایمباپے اور ہالینڈ نے مل کر فٹبال کی 96 سالہ تاریخ بدل دی

واضح رہے کہ فیفا ورلڈ کپ 2026 کی میزبانی پہلی بار مشترکہ طور پر امریکا، کینیڈا اور میکسیکو کر رہے ہیں جبکہ اس ایڈیشن میں پہلی مرتبہ 48 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جس کے باعث یہ ٹورنامنٹ پہلے ہی کئی تاریخی خصوصیات کا حامل بن چکا ہے۔ اب ہاف ٹائم شو کے اضافے کے بعد توقع کی جا رہی ہے کہ یہ فائنل نہ صرف فٹبال بلکہ عالمی موسیقی اور تفریح کی تاریخ میں بھی ایک یادگار مقام حاصل کرے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کوہاٹ میں طوفانی بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے 9 افراد جاں بحق، 3 زخمی

پاکستان جنوبی افریقہ انڈر 19 ویمنز ٹی 20 سیریز: تمام میچز میں مفت داخلے کا اعلان

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین اختتام پذیر، پاکستان نے آئندہ 2 سال کے لیے سربراہی سنبھال لی

19 سالہ چینی طالب علم نے 28 کروڑ روپے کی جائیداد بچپن کے دوست کے نام کر دی

وزیراعظم سے مسلم ورلڈ لیگ کے سیکریٹری جنرل کی ملاقات، عالم اسلام کو درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال

ویڈیو

’چاہتا ہوں یہ چیزیں نہ ہوں، پارٹی کارکنان سکون کا سانس لیں‘، وسیم اختر کا خالد مقبول صدیقی اور مصطفیٰ کمال کی لفظی جنگ پر ردعمل

وفاقی کابینہ میں ردوبدل کا فیصلہ، کون سے نئے چہرے شامل ہونے جا رہے ہیں؟

سولر پینلز کی قیمتوں میں کمی، کیا صارفین کو واقعی ریلیف ملا ؟

کالم / تجزیہ

برداشت کی بھی حد ہوتی ہے

میسی کے گول سے 45 برس بعد کھلنے والا سفارتخانہ

اونٹ کے جسم پر گل کاری کا آرٹ