چین میں تباہ کن بارشوں کے بعد سپر طوفان ’باوی‘ کا خطرہ، بھارت میں بھی مون سون نے تباہی مچا دی

جمعہ 10 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

چین شدید بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہونے والی جانی و مالی تباہی سے ابھی پوری طرح سنبھل بھی نہیں پایا کہ سپر سمندری طوفان ’باوی‘ نے ملک کے مشرقی ساحلی علاقوں کے لیے نیا خطرہ پیدا کر دیا ہے۔ دوسری جانب بھارت میں بھی مون سون بارشوں نے بڑے شہروں سے لے کر پہاڑی علاقوں تک معمولاتِ زندگی درہم برہم کر دیے ہیں، جہاں سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اور عمارتیں گرنے کے واقعات میں متعدد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

چین میں حالیہ دنوں موسلادھار بارشوں، سیلاب اور دیگر قدرتی آفات کے نتیجے میں درجنوں افراد ہلاک اور ہزاروں بے گھر ہو چکے ہیں، جبکہ جنوبی اور وسطی علاقوں میں انفراسٹرکچر، زرعی اراضی اور رہائشی علاقوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ حکام کے مطابق حالیہ موسم میں مختلف حادثات، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ملک بھر میں کم از کم 71 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں، جبکہ ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔

چینی حکام نے اب سپر طوفان ’باوی‘ کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق یہ طاقتور طوفان مشرقی ساحلی صوبوں فوجیان اور ژیجیانگ  کے درمیان ہفتہ کی شب ساحل سے ٹکرا سکتا ہے۔ طوفان کے باعث 160 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زائد رفتار کی ہوائیں، شدید بارشیں، طغیانی اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ حکام نے ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا ہے، سینکڑوں ماہی گیر کشتیوں کو واپس بلا لیا گیا ہے اور ہنگامی امدادی ٹیمیں تعینات کر دی گئی ہیں۔

ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ طوفان ’باوی‘ سے اٹھنے والی نمی شمالی چین تک پہنچ سکتی ہے، جس کے باعث پہلے سے بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں مزید شدید بارشوں اور سیلاب کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ چینی وزارتِ آبی وسائل نے بڑے دریائی نظاموں میں ممکنہ طغیانی کے پیش نظر ہنگامی اقدامات مزید سخت کر دیے ہیں۔

دوسری جانب بھارت بھی مون سون بارشوں کی شدت سے شدید متاثر ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جنوب مغربی مون سون پورے ملک پر چھا چکا ہے اور جولائی کے ابتدائی دنوں میں معمول سے 42 فیصد زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

دہلی، این سی آر، مہاراشٹر، ہماچل پردیش، اتراکھنڈ، کیرالہ، گجرات، آسام اور دیگر کئی ریاستوں میں شدید بارشوں کے باعث سڑکیں زیر آب آ گئی ہیں، ٹریفک کا نظام مفلوج ہو گیا ہے اور متعدد مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ اور عمارتیں گرنے کے واقعات پیش آئے ہیں۔ ہماچل پردیش میں سیلابی ریلے ایک سو فٹ طویل پل بہا لے گئے، جبکہ دہلی میں تین برس کی شدید ترین جولائی بارش ریکارڈ کی گئی۔ مختلف ریاستوں میں ہلاکتوں اور بڑے پیمانے پر نقل مکانی کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں، جبکہ موسمیاتی اداروں نے مزید شدید بارشوں اور سیلاب کے خدشے کے پیش نظر ہائی الرٹ برقرار رکھا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بھارتی یوم آزادی پر مقبوضہ کشمیر سمیت ناگالینڈ، آسام اور منی پور میں یوم سیاہ کی کال

علمی سرقہ اسکینڈل میں’گرفتار‘ کیمبرج کے سابق پروفیسر کی پُراسرار موت

پاک سعودی فضائی رابطوں میں نیا اضافہ، ریاض ایئر کی پہلی پرواز کی اسلام آباد لینڈنگ، واٹر سیلوٹ پیش

پہلے ’پاکستان انفلوئنسر ایوارڈز‘: کامیاب امیدواروں کا انتخاب کیسے ہوگا؟

کون ہوگا آزاد کشمیر کا صدر اور کون بنے گا وزیراعظم؟ نواز شریف کی زیرصدارت اجلاس میں آج اہم فیصلے متوقع

ویڈیو

پاکستان کے آزادی کے دن کی تقریبات، سویٹ ہوم کے بچے فوجی یونیفارم میں بنے توجہ کا مرکز !

14 اگست، پاکستان کا آزادی کی جانب سفر، 79 سالہ قربانیوں اور ترقی کا سفر

آزادی محض سرزمین کے حصول کا نام نہیں بلکہ عوام کے حقوق کا وعدہ پورا  کرنا  بھی ہے، بلاول بھٹو کا پیغام

کالم / تجزیہ

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی

انڈین خارجہ پالیسی کی ارتھی