بالائی علاقوں، اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کا امکان، دریاؤں میں تاحال سیلاب کا خطرہ نہیں

جمعہ 10 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ جمعہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید گرمی اور حبس برقرار رہے گا، تاہم کشمیر، بالائی خیبرپختونخوا، شمال مشرقی پنجاب، گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں شام یا رات کے وقت کہیں کہیں آندھی، گرج چمک اور بارش کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:موسمی پیش گوئی اور قدرتی آفات سے نمٹنے کی تیاری، محکمہ موسمیات کے لیے 1.6 ارب روپے مختص

محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی علاقوں پر مغربی ہوا کا کمزور سلسلہ اثرانداز ہے، جبکہ بلوچستان کے مغربی حصے پر کم دباؤ موجود ہے، جس کے باعث مختلف علاقوں میں بارش متوقع ہے۔

اسلام آباد اور گردونواح میں دن کے اوقات میں گرم اور مرطوب موسم رہے گا، جبکہ شام یا رات کے وقت گرج چمک کے ساتھ بارش کا 35 فیصد امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

پنجاب میں مری، گلیات، چکوال، جہلم، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، خوشاب، لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، قصور اور منڈی بہاؤالدین سمیت مختلف اضلاع میں کہیں کہیں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، جبکہ خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں بھی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کے فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق ملک کے تمام بڑے دریا اس وقت معمول کے بہاؤ پر ہیں اور کسی بھی مقام پر سیلابی صورتحال نہیں ہے۔ البتہ آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران دریاؤں کے بالائی کیچمنٹ علاقوں، اسلام آباد، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا اور شمالی و وسطی پنجاب میں کہیں کہیں سے لے کر وسیع پیمانے پر بارش کا امکان ہے، جس کے باعث 11 سے 13 جولائی کے دوران دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں معمولی اضافہ متوقع ہے، تاہم کسی بڑے سیلاب کی پیش گوئی نہیں کی گئی۔

مزید پڑھیں:محکمہ موسمیات نے پرسوں سے مون سون بارشوں کی پیش گوئی کردی

فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن نے متعلقہ اداروں کو موسمی صورتحال پر کڑی نظر رکھنے اور پیشگی حفاظتی اقدامات جاری رکھنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شہدا کی قربانیوں کو تنخواہ یا مراعات سے نہیں تولا جا سکتا، شہدا پر سیاست نہیں ہونی چاہیے، حنیف عباسی

اسٹاک ایکسچینج شدید مندی کا شکار، انڈیکس تقریباً 5 ہزار پوائنٹس گر گیا

جیف بیزوس کی سابق اہلیہ میکینزی اسکاٹ کا نوجوانوں کی ذہنی صحت کے لیے 2 کروڑ ڈالر کا تاریخی عطیہ

کراچی رینجرز ہیڈکوارٹر حملہ: پولیس نے جُرم کی منصوبہ بندی اور سہولت کار نیٹ ورک کی تفصیلات جاری کر دیں

جج کے ڈیسک پر کالا جادو کرنے والی 65 سالہ خاتون کمرہ عدالت سے گرفتار

ویڈیو

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

وی ایکسکلوسیو: ایران امریکا جنگ بندی میں پاکستان اور قطر کی ثالثی اب بھی کلیدی حیثیت رکھتی ہے، اعزاز چوہدری

کالم / تجزیہ

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟

بلوچستان: پری ٹیررازم ، ٹیررازم اور پوسٹ ٹیررازم