فیفا ورلڈ کپ 2026: ارجنٹائن، انگلینڈ، اسپین اور فرانس سیمی فائنل میں پہنچ گئے

اتوار 12 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فٹبال ورلڈ کپ کے آخری کوارٹر فائنل میں ارجنٹینا نے سوئٹزرلینڈ کو تین ایک سے شکست دے دی جبکہ انگلینڈ بھی ناروے کو 2-1 سے ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا ہے۔

مزید پڑھیں:کرسٹیانو رونالڈو پرتگال کو فیفا ورلڈ کپ کیوں نہ جتوا سکے؟

ٹورنامنٹ میں اب دفاعی چیمپیئن ارجنٹینا کا سیمی فائنل میں مقابلہ انگلینڈ سے ہوگا، دوسری طرف اسپین اور فرانس کے درمیان بھی ٹورنامنٹ کا ٹاپ فور مقابلہ کھیلا جائیگا۔

تفصیلات کے مطابق فیفا ورلڈکپ کوارٹر فائنل میں انگلینڈ نے کو ناروے کو 1-2 شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا،انگلینڈ کی جانب سے دونوں گول بیلنگھم نے سکور کیے جبکہ ناروے کا گول شائلڈراپ نے سکور کیا، ناروے کی جانب سے گول میچ کے 36 ویں منٹ میں سکور کیا گیا۔

انگلینڈ چوتھی مرتبہ سیمی فائنل میں پہنچ گیا، انگلینڈ کی ٹیم نے 1966ء  میں فٹبال ورلڈکپ جیتا تھا، انگلش ٹیم دوسری بار 1990ء کے فٹبال ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچی تھی، انگلینڈ نے آخری بار 2018ء میں میگا ایونٹ کے سیمی فائنل میں کوالیفائی کیا تھا۔

مزید پڑھیں:فیفا ورلڈ کپ میں افریقی ٹیموں کی عمدہ کارکردگی، زیادہ نمائندگی دینے کا فیصلہ درست ثابت

ناروے کی ٹیم کا یہ میگا ایونٹ کی تاریخ کا پہلا کوارٹر فائنل تھا، ناروے کی ٹیم نے 28 برس بعد فٹبال ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کیا تھا، واضح رہے فیفا ورلڈ کپ میں اسپین اور فرانس سیمی فائنل میں جگہ بنا چکے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغانستان: خواتین پر کریک ڈاؤن، سرکاری لباس ضابطے کی خلاف ورزی کے الزام میں درجنوں گرفتار

بلوچستان میں ڈیجیٹل گورننس کا فروغ، ای ڈومیسائل نظام کا آغاز

پاکستان کی آئی ٹی برآمدات نے نئی تاریخ رقم کر دی، پہلی بار 4.5 ارب ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

’تحفظ کی قیمت وصول کریں گے‘ ٹرمپ کا سعودی عرب، یو اے ای، قطر اور بحرین سے ایران جنگ کے اخراجات کا مطالبہ

وفاق میں تاحیات بلیو پاسپورٹ پر ہم نے تنقید کی، اب خیبرپختونخوا میں ایسا ہونا قابل قبول نہیں، مشتاق غنی

ویڈیو

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

وی ایکسکلوسیو: ایران امریکا جنگ بندی میں پاکستان اور قطر کی ثالثی اب بھی کلیدی حیثیت رکھتی ہے، اعزاز چوہدری

کالم / تجزیہ

بلوچستان: پری ٹیررازم ، ٹیررازم اور پوسٹ ٹیررازم

برداشت کی بھی حد ہوتی ہے

میسی کے گول سے 45 برس بعد کھلنے والا سفارتخانہ