آزاد کشمیر الیکشن کمیشن نے ہیلی کاپٹر سے متعلق افواہوں کی تردید کر دی

پیر 13 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن کے ترجمان نے انتخابی مواد کی ترسیل اور انتخابی عملے کی تعیناتی کے لیے وفاقی حکومت سے ہیلی کاپٹر طلب کرنے کی خبروں کی تردید کی ہے۔

ترجمان نے واضح کیا کہ وفاق سے ہیلی کاپٹر کی فراہمی کی جو درخواست کی گئی ہے، اس کا مقصد صرف پولنگ کے روز یعنی 27 جولائی کو چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے اراکین کے مختلف اضلاع کے دورے کو ممکن بنانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر کے کسی حلقے میں انتخابات مؤخر نہیں ہورہے، الیکشن کمیشن نے افواہیں مسترد کردیں

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ چیف الیکشن کمشنر اور ارکان اس روز مختلف پولنگ اسٹیشنوں کا دورہ کر کے انتخابی عمل کا جائزہ لیتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہیلی کاپٹر صرف ایک دن کے لیے فراہم کیا جائے گا اور اسے انتخابی سامان یا عملے کی ترسیل کے لیے استعمال نہیں کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر انتخابات کے لیے امیدواروں کا اعلان کردیا، 45 حلقوں میں انتخابی میدان سج گیا

ترجمان نے کہا کہ ماضی کے عام انتخابات میں بھی چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے ممبران پولنگ کے روز ہیلی کاپٹر کے ذریعے مختلف اضلاع اور پولنگ اسٹیشنوں کا دورہ کرتے رہے ہیں تاکہ انتخابی عمل کی نگرانی اور جائزہ لیا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسحاق ڈار کی برطانوی قومی سلامتی مشیر سے ملاقات، خطے کی سیکیورٹی اور پاک برطانیہ تعاون پر تبادلہ خیال

انڈونیشیا: بدعنوانی کے خلاف ہزاروں افراد پارلیمنٹ کے سامنے پہنچ گئے، پولیس کے ساتھ جھڑپیں

بچوں کے لیے فیس بک، انسٹاگرام پر بڑا کریک ڈاؤن، روزانہ صرف 2 گھنٹے استعمال کی اجازت

طالبان نے افغانستان میں فائبر آپٹک نیٹ ورک کی توسیع روک دی

برطانیہ کو یوکرین جنگ میں مداخلت پر روس کی سخت دھمکی، فوجی تنصیبات نشانہ بنانے کا انتباہ

ویڈیو

دفاعی تعاون کے بعد پاک سعودی اقتصادی و زرعی شراکت داری مضبوط بنانے پر اتفاق، ٹیکنالوجی، پانی اور زرعی تجارت میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ

پمز آتشزدگی: جدید فائر سیفٹی نظام ہوتا تو اتنا بڑا سانحہ نہ ہوتا

بیرسٹر سیف کا عمران خان سے رابطہ بحال، علی امین گنڈاپور عرصے بعد متحرک ہوگئے، سہیل آفریدی سے بھی دوریاں ختم

کالم / تجزیہ

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ