آزاد کشمیر کے کسی حلقے میں انتخابات مؤخر نہیں ہورہے، الیکشن کمیشن نے افواہیں مسترد کردیں

بدھ 8 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

الیکشن کمیشن آزاد جموں و کشمیر نے واضح کیا ہے کہ 27جولائی کو ریاست بھر میں انتخابات کے لیے پولنگ ہوگی، کسی بھی حلقے میں انتخابات مؤخر نہیں کیے جارہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن آزاد جموں و کشمیر نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ان خبروں کی سختی سے تردید کی ہے جن میں دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ آزاد کشمیر کے بعض حلقوں، خصوصاً پونچھ کے کچھ حلقوں میں انتخابات مؤخر کر کے 27 جولائی کے بعد کرائے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر الیکشن: مہاجرین کی 12 نشستوں سمیت 45 انتخابی حلقوں کی حتمی فہرست جاری

ترجمان نے واضح کیا کہ آزاد کشمیر کے عام انتخابات کی تیاریاں شیڈول کے مطابق جاری ہیں اور اب تک تمام 45 انتخابی حلقوں کے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جاچکی ہے، جبکہ تمام سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کو انتخابی نشانات بھی الاٹ کر دیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے تمام 33 براہِ راست انتخابی حلقوں اور مہاجرین جموں و کشمیر مقیم پاکستان کے تمام 12 حلقوں میں انتخابات 27 جولائی کو ہی منعقد ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر انتخابات: کون سے سابق وزرائے اعظم اس معرکے کا حصہ ہیں؟

ترجمان الیکشن کمیشن نے عوام سے اپیل کی کہ وہ سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی جھوٹی اور گمراہ کن خبروں پر یقین نہ کریں اور صرف الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ مستند معلومات پر اعتماد کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسحاق ڈار کی برطانوی قومی سلامتی مشیر سے ملاقات، خطے کی سیکیورٹی اور پاک برطانیہ تعاون پر تبادلہ خیال

انڈونیشیا: بدعنوانی کے خلاف ہزاروں افراد پارلیمنٹ کے سامنے پہنچ گئے، پولیس کے ساتھ جھڑپیں

بچوں کے لیے فیس بک، انسٹاگرام پر بڑا کریک ڈاؤن، روزانہ صرف 2 گھنٹے استعمال کی اجازت

طالبان نے افغانستان میں فائبر آپٹک نیٹ ورک کی توسیع روک دی

برطانیہ کو یوکرین جنگ میں مداخلت پر روس کی سخت دھمکی، فوجی تنصیبات نشانہ بنانے کا انتباہ

ویڈیو

دفاعی تعاون کے بعد پاک سعودی اقتصادی و زرعی شراکت داری مضبوط بنانے پر اتفاق، ٹیکنالوجی، پانی اور زرعی تجارت میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ

پمز آتشزدگی: جدید فائر سیفٹی نظام ہوتا تو اتنا بڑا سانحہ نہ ہوتا

بیرسٹر سیف کا عمران خان سے رابطہ بحال، علی امین گنڈاپور عرصے بعد متحرک ہوگئے، سہیل آفریدی سے بھی دوریاں ختم

کالم / تجزیہ

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ