پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان توانائی تعاون کو بڑھانے پر اتفاق

پیر 13 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور سعودی عرب نے توانائی کے شعبے میں دوطرفہ تعاون کو بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے وفد کے ہمراہ ریاض میں سعودی انرجی ورکنگ گروپ سے اہم ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان توانائی کے شعبے میں دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے اور مشترکہ منصوبوں کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

مزید پڑھیں: پاکستان سعودی عرب کی سلامتی کے لیے پرعزم، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے اہم ملاقات

ملاقات کے دوران پاور سیکٹر میں دوطرفہ تعاون کے فروغ کے لیے لائحہ عمل مرتب کرنے پر بھی اتفاق ہوا، جبکہ پاکستان اور سعودی عرب نے توانائی کے مختلف شعبوں میں تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

سعودی سرمایہ کاروں کو حکومتی تعاون کی یقین دہانی

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے سعودی وفد کو یقین دلایا کہ پاکستان سعودی سرمایہ کاروں کو مکمل حکومتی تعاون اور ہر ممکن سہولت فراہم کرےگا۔

پاکستانی وفد نے سعودی حکام کو بجلی کے شعبے میں جاری اصلاحات اور سرمایہ کاری کے مواقع پر تفصیلی بریفنگ بھی دی۔

اسمارٹ میٹرنگ اور قومی گرڈ میں سرمایہ کاری کی پیشکش

ملاقات میں اسمارٹ میٹرنگ اور ایڈوانسڈ میٹرنگ انفراسٹرکچر منصوبوں پر بھی سعودی حکام کو بریفنگ دی گئی، جبکہ قومی ٹرانسمیشن گرڈ کی توسیع اور جدید انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری کی پیشکش بھی کی گئی۔

اویس لغاری نے کہاکہ بجلی کی تقسیم کے نظام میں ڈیجیٹلائزیشن سے لائن لاسز میں کمی آئے گی اور نظام کی مجموعی کارکردگی بہتر ہوگی۔

انہوں نے کہاکہ حکومت نجی شعبے اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول فراہم کر رہی ہے تاکہ توانائی کے شعبے میں جدید ٹیکنالوجی اور سرمایہ کاری کو فروغ دیا جا سکے۔

سعودی وفد کو پاکستان کے دورے کی دعوت

وفاقی وزیر توانائی نے سعودی انرجی ورکنگ گروپ کو پاکستان کے دورے کی باضابطہ دعوت بھی دی۔

مزید پڑھیں: پاکستان سعودی عرب کا ہر فورم پر بھرپور ساتھ دے گا: وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد کو یقین دہانی

ملاقات کے اختتام پر پاکستان اور سعودی عرب نے توانائی، ٹرانسمیشن، ڈیجیٹلائزیشن اور اسمارٹ یوٹیلٹی ٹیکنالوجیز کے شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ: اسلام آباد تینوں ممالک کے پرچموں اور برقی قمقموں سے جگمگا اٹھا

حکومت کا بجلی کی 3 بڑی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کا عمل تیز کرنے کا فیصلہ

جماعت اسلامی نے 9 اگست کا احتجاج مؤخر کردیا، پیٹرولیم لیوی کے خلاف دھرنوں کی نئی تاریخ کا اعلان

اوپن اے آئی کے نئے ماڈل ’ایسٹرا‘ میں خطرناک سیکیورٹی خدشات کا انکشاف، ڈیولپنگ کام عارضی معطل

میر رضا علی کیس: پولیس تفتیش کے بجائے خاندان کو ہراساں کررہی ہے، وکیل نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا

ویڈیو

کشمیری پاکستان کے مالک ہیں، مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت دلائیں گے، رانا ثنا اللہ کا ضلع باغ میں جلسہ عام سے خطاب

وزیراعظم شہباز شریف مدینہ منورہ سے روانہ، مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے بعد مسجد نبویؐ میں حاضری

پی ٹی آئی اسلام آباد مارچ کے اعلان پر خیبر پختونخوا کے اراکین کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

پرانی کتابوں کا اتوار بازار

اپنی زندگی کے ایڈیٹر بنیں، رائٹر نہیں

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر