عالمی ہاکی رینکنگ: پاکستان ترقی کر کے 12ویں نمبر پر پہنچ گیا

جمعہ 31 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین عالمی رینکنگ میں پاکستان نے مزید ایک درجہ ترقی کرتے ہوئے دنیا کی 12ویں بہترین ہاکی ٹیم کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: قومی ہاکی ٹیم نے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی کوریا کو 1-3 سے شکست دے دی

پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے مطابق قومی ٹیم 2544.54 پوائنٹس کے ساتھ عالمی درجہ بندی میں ایک مقام اوپر آ گئی ہے۔ اس پیشرفت کے بعد جنوبی افریقہ 13ویں جبکہ ملائیشیا 14ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔

پی ایچ ایف کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حالیہ بین الاقوامی مقابلوں میں قومی ٹیم کی شاندار کارکردگی، تسلسل اور کھلاڑیوں کی سخت محنت نے عالمی رینکنگ میں بہتری لانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ قومی ہاکی ٹیم کا اگلا ہدف عالمی رینکنگ میں ٹاپ 10 میں دوبارہ جگہ بنانا ہے، جس کے لیے ٹیم بھرپور تیاری کر رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ 2026 میں پاکستان پول ڈی میں بھارت، انگلینڈ اور ویلز کے ساتھ شامل ہے جہاں قومی ٹیم سے شاندار کارکردگی کی توقع کی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیے: ’میری وفاداری عہدے سے نہیں پاکستان سے ہے‘، قومی ہاکی ٹیم کی کپتانی سے ہٹائے جانے پر عماد بٹ کا ردعمل

پی ایچ ایف کے مطابق عالمی رینکنگ میں یہ بہتری ورلڈ کپ سے قبل قومی ٹیم کے اعتماد اور حوصلے میں اضافہ کرے گی جبکہ کھلاڑی بہترین نتائج کے لیے مسلسل محنت کر رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp