جنوبی امریکا کے ملک کولمبیا میں آنے والے شدید زلزلے کے نتیجے اب تک کم از کم 18 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ متعدد عمارتیں منہدم ہونے کے بعد امدادی ٹیمیں ملبے تلے دبے افراد کی تلاش اور بچاؤ کے کاموں میں مصروف ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وینزویلا میں تباہ کن زلزلوں سے ہلاکتوں کی تعداد 3 ہزار تک پہنچ گئی، امدادی کارروائیاں اختتامی مرحلے میں داخل
امریکاار اور کولمبیا کے ارضیاتی ماہرین کے مطابق زلزلے کی شدت 7.4 ریکارڈ کی گئی جس کا مرکز ملک کے مغربی حصے میں زمین سے تقریباً 100 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔
🇨🇴 Horrifying video from Manizales, Colombia, where a residential building partially collapses due to the powerful 7.4-magnitude earthquake right in front of people’s eyes. pic.twitter.com/jP9TsPq8Ou
— Visegrád 24 (@visegrad24) August 10, 2026
زلزلے کے جھٹکے نہ صرف کولمبیا بلکہ پڑوسی ممالک ایکواڈور، پاناما اور وینزویلا میں بھی محسوس کیے گئے۔ کولمبیا کے دارالحکومت بوگوٹا میں بھی شہریوں نے خوف کے باعث عمارتیں خالی کر دیں۔
ابتدائی رپورٹس کے مطابق کولمبیا کے شہر پریرا میں سب سے زیادہ جانی نقصان ہوا جہاں میئر ماؤریسیو سالازار نے کم از کم 18 ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ صورتحال انتہائی تشویشناک ہے۔
چوکو صوبے کے گورنر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بتایا کہ صوبائی دارالحکومت کوئبدو میں شدید نقصان ہوا ہے جہاں کئی عمارتیں گرنے کی ویڈیوز سامنے آئی ہیں۔ یہ علاقہ زلزلے کے مرکز کے قریب واقع تھا تاہم وہاں ہلاکتوں کی مکمل تعداد فوری طور پر سامنے نہیں آ سکی۔
OMG, this is terrifying. Footage showing the shaking from the M7.2 earthquake that hit Colombia earlier.
👀 Watch until the end.
📍 Pereirapic.twitter.com/vS2slBg53X
— Volcaholic 🌋 (@volcaholic1) August 10, 2026
کولمبیا کے تیسرے بڑے شہر کالی کے میئر الیخاندرو ایڈر نے بتایا کہ کم از کم 20 عمارتیں منہدم ہوئی ہیں جبکہ کئی افراد ملبے تلے پھنسے ہوئے ہیں۔ نقصان کا جائزہ لینے کے لیے ڈرونز کی مدد بھی لی جا رہی ہے۔
مزید پڑھیے: جاپان میں 5.8 شدت کا زلزلہ، ہوکائیڈو اور آؤموری لرز اٹھے
میڈیا پر نشر ہونے والی تصاویر میں مانیسالیس سمیت مختلف شہروں میں تباہ شدہ عمارتیں دیکھی جا سکتی ہیں۔
’بہت شدید زلزلہ تھا‘
زلزلے کے بعد کئی علاقوں میں بجلی اور موبائل فون سروس متاثر ہوئی۔ کافی پیدا کرنے والے علاقے ایخے کافیٹیرو کی 66 سالہ رہائشی مارتھا ایسٹراڈا نے میڈیا کو بتایا کہ زلزلہ بہت شدید تھا اور ان کے گھر میں کئی چیزیں گر گئیں۔
بوگوٹا کی 29 سالہ کانٹینٹ کری ایٹر والیریا پولو نے بھی کہا کہ جھٹکے انتہائی طاقتور تھے۔
مغربی کولمبیا کے 6 چھوٹے ہوائی اڈوں پر بھی عارضی طور پر آپریشن معطل کر دیے گئے۔
بوگوٹا کے میئر کارلوس گیلان نے بتایا کہ دارالحکومت میں صورتحال نسبتاً بہتر ہے اور ابتدائی جائزوں کے مطابق زیادہ تر عمارتوں کے بیرونی حصوں میں معمولی دراڑیں آئی ہیں۔
Strong earthquake tremors were felt in #Pereira, Colombia, as the ground shook and residents were left frightened. 🌎#Temblor pic.twitter.com/Q5pS11KtI4
— Mahrosh Pervaiz (@MahroshPervaiz1) August 10, 2026
صدر ابیلاردو دے لا ایسپرییا نے اعلان کیا ہے کہ وہ زلزلے سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔
زلزلے کے وقت بوگوٹا میں شہری خوف کے باعث پاجاموں میں ہی گھروں سے باہر نکل آئے جبکہ ہنگامی سائرن بھی بجائے گئے۔
مزید پڑھیں: ترکیہ کے مشرقی صوبے ملاتیا میں 5.0 شدت کا زلزلہ
یاد رہے کہ کولمبیا کے پڑوسی ملک وینزویلا میں جون کے آخر میں آنے والے 7.2 اور 7.5 شدت کے جڑواں زلزلوں میں 6 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے اور بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی تھی۔














