اسحاق ڈار سے فرانسیسی سفیر کی الوداعی ملاقات، پاک فرانس تعلقات مزید مضبوط بنانے پر زور

منگل 18 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے پاکستان میں فرانس کے سفیر نکولا گلے نے الوداعی ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں: صومالیہ بحری قزاقوں کے ہاتھوں یرغمال 10 پاکستانیوں کی رہائی کے لیے اسحاق ڈار کی سفارتی کوششیں تیز

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق فرانسیسی سفیر نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سے یہ ملاقات آج اپنی سفارتی ذمہ داریوں کی تکمیل پر کی۔

اس موقعے پر محمد اسحاق ڈار نے سفیر نکولا گلے کو پاکستان میں اپنی سفارتی ذمہ داریاں مکمل کرنے پر مبارکباد دی اور پاکستان اور فرانس کے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں ان کی خدمات کو سراہا۔

نائب وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے باہمی اور علاقائی امور پر اعلیٰ سطح کے مسلسل تبادلوں، مذاکرات اور رابطوں کی اہمیت بھی اجاگر کی۔

مزید پڑھیے: وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے شاہ غلام قادر کی ملاقات، آزاد کشمیر کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اور فرانس کے درمیان باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دیا جانا چاہیے اور دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطحی روابط کا تسلسل اس مقصد کے حصول میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔

فرانسیسی سفیر نکولا گلے نے اپنے دور سفارت کے دوران تعاون اور معاونت فراہم کرنے پر نائب وزیراعظم، وزیر خارجہ اور حکومتِ پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

مزید پڑھیں: ایران امریکا جنگ میں پاکستان کے ثالثی کردار کی بھرپور حمایت کرتے ہیں، نارویجن وزیرِ خارجہ کی اسحاق ڈار کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس

ملاقات میں پاکستان اور فرانس کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور باہمی دلچسپی کے علاقائی و بین الاقوامی امور پر رابطے جاری رکھنے کے عزم کا بھی اظہار کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp