بانی پی ٹی آئی عمران خان کی آج شفا اسپتال منتقلی کا امکان، سیکیورٹی انتظامات مکمل

جمعرات 20 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں علاج کے لیے آج رات شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی اہم ملاقات جاری ہے، جس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد اور عمران خان کی اسپتال منتقلی کے معاملے پر مشاورت کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کو علاج کے لیے بیرون ملک بھیجنے کا فیصلہ بھی ہوسکتا ہے: طارق فضل چوہدری

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کی اسپتال منتقلی کے پیش نظر وفاقی پولیس کو الرٹ کردیا گیا ہے، جبکہ اسپتال کے ایک حصے کو سب جیل قرار دیے جانے کا امکان ہے۔ اس حوالے سے مشاورت مکمل ہونے کے بعد چیف کمشنر اسلام آباد کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

دوسری جانب ذرائع کے مطابق عمران خان کو اڈیالہ جیل سے اسپتال منتقل کرنے کے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ آئی جی اسلام آباد سمیت پولیس کی اعلیٰ قیادت شفا انٹرنیشنل اسپتال پہنچ گئی ہے، جہاں پولیس کے سینئر افسران آئی جی اسلام آباد کو سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی اسپتال منتقلی پر حکومت کی نظرثانی درخواست دوبارہ دائر کردی گئی، فیصلہ آج یا کل متوقع ہے، رانا ثنااللہ

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے عمران خان کو علاج کے لیے شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کرنے کا حکم دیا تھا اور حکومت کو مقررہ مدت میں عدالتی حکم پر عمل درآمد کی ہدایت کی گئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مالی مسائل حل نہ ہوئے تو بی پی ایل منعقد نہیں کریں گے، تمیم اقبال

واٹس ایپ اب کاروباری اداروں سے صارفین کے جوابات پر بھی فیس وصول کرے گا

پاکستانی کوہ پیما عاصمہ مشتاق اسپینٹک سر کرنے کے بعد انتقال کرگئیں

بی این پی رہنما مرزا فخرالاسلام عالمگیر بنگلہ دیش کے نئے صدر منتخب

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 27 پیسے اور ڈیزل ایک روپے 64 پیسے مہنگا

ویڈیو

ڈیل یا ڈھیل، حکومت نے درخواست واپس لے لی، کپتان اسپتال منتقل، اگلی منزل بنی گالہ، بلاول کی پھرتیاں

شاہی خاندان سے تعلقات بہتر ہوگئے، شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کا 6 سالہ جلا وطنی کے بعد وطن واپسی کا فیصلہ

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات 15 دسمبر سے 15 جنوری کے درمیان ہوں گے، صوبائی حکومت اور الیکشن کمیشن متفق

کالم / تجزیہ

فیصلے کی تاریخ اور تاریخ کا فیصلہ

سپمورن سنگھ کالرا سے گلزار تک

وزیر اعلیٰ اسلام آباد کا اقتدار کب ختم ہوگا؟