لارڈز ٹیسٹ: پاکستان ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان، کپتان بابراعظم کی واپسی متوقع

اتوار 23 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لارڈز میں انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم میں ایک سے زائد تبدیلیوں کا امکان ہے، جبکہ اسٹار بیٹر بابراعظم کی ٹیم میں واپسی متوقع ہے۔

مزید پڑھیں:دوسرا ٹیسٹ: عبداللہ شفیق کی سینچری، بابراعظم 86 رنز پر ناٹ آؤٹ، پاکستان مضبوط پوزیشن میں

ذرائع کے مطابق بابراعظم کو لارڈز ٹیسٹ کے لیے پلیئنگ الیون میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔ ان کی واپسی سے قومی ٹیم کے بیٹنگ آرڈر میں بھی تبدیلی متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم کی کارکردگی اور پچ کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے دوسرے ٹیسٹ کے لیے ٹیم میں مزید تبدیلیوں پر بھی غور کیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں:آئی سی سی کی نئی رینکنگ: بابراعظم اور محمد عباس کی ترقی، رضوان سمیت کئی کھلاڑی تنزلی کا شکار

واضح رہے کہ بابر اعظم کو دورہ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے لیے قومی ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا تھا۔

لارڈز ٹیسٹ میں قومی ٹیم کی حتمی پلیئنگ الیون کا فیصلہ میچ سے قبل کیا جائے گا۔ پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے ایک اننگز اور 103 رنز سے فتح پائی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کا ملک گیر شٹر ڈاؤن کا اعلان، اسلام آباد مارچ کا عندیہ

حنا جاوید کے بہیمانہ قتل پر خاتونِ اول کا اظہارِ تشویش

پرائیویٹ حج 2027: واجبات کی وصولی شروع، بکنگ اور ادائیگی صرف پاک حج ایپ یا حج پورٹل سے ہوگی

صوبائی حکومت کی کمزور گرفت، بنوں اور لکی مروت میں پولیس امن کمیٹیاں بے امنی اور جرائم کی سرپرست بن گئیں

ٹرمپ کی ایران کیخلاف معاشی جنگ تیز کرنے کی تیاری، تہران نے جوابی کارروائی کی دھمکی دے دی

ویڈیو

ٹرمپ کی ایران کیخلاف معاشی جنگ تیز کرنے کی تیاری، تہران نے جوابی کارروائی کی دھمکی دے دی

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی پبلک سیفٹی ایپ، خصوصی افراد کے لیے مؤثر سہولت

میدان میں حریف کھلاڑی کو تھپڑ مارنے پر سپر اسٹار لیونل میسی پر جرمانہ عائد

کالم / تجزیہ

گر آنکھ چھلک پڑے تو …… معاف کرنا

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟