فلسطینی مصوری کا عظیم باب ختم: نامور مصور اور مجسمہ ساز سلیمان منصور 79 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

منگل 25 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فلسطین کے جدید بصری فن کے اہم ترین ستون، معروف مصور اور مجسمہ ساز سلیمان منصور 79 برس کی عمر میں مشرقی یروشلم میں واقع اپنی رہائشگاہ پر انتقال کر گئے۔ ان کی وفات کا اعلان ان کے اہلخانہ کی جانب سے کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی رکنِ پارلیمنٹ نے مغربی کنارے میں فلسطینی یادگار تباہ کردی

اہلخانہ نے ایک جذباتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ آج زندگی کا آخری باب مکمل ہو گیا۔ بے پناہ دکھ اور غم کے ساتھ ہم اپنے پیارے والد کی رحلت کا اعلان کرتے ہیں۔ انہوں نے دنیا کے لیے خوبصورتی اور یادوں سے بھرا وہ عظیم ورثہ چھوڑا ہے جو ہمیشہ زندہ رہے گا جبکہ ہمارے لیے وہ محبت، طاقت اور پناہ کا ذریعہ تھے۔

سلیمان منصور کا فن اور خدمات

سلیمان منصور سنہ 1947 میں رام اللہ کے قریب گاؤں ‘برزیت’ میں پیدا ہوئے اور انہوں نے سنہ 1970 میں یروشلم سے آرٹ اینڈ ڈیزائن کی تعلیم مکمل کی۔

فلسطینی جدوجہد کی عکاسی: ان کے شاہکار فن پاروں میں فلسطینی ثقافت، روایات اور اسرائیلی قبضے کے خلاف ان کے عوام کی تاریخی جدوجہد کو بہترین انداز میں پیش کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیے: غزہ میں اسرائیلی حملے، 4 سالہ بچے سمیت 2 فلسطینی شہید

سنہ 1973 میں بنایا گیا ان کا مشہور ترین پینٹنگ “جمل المحامل” (کٹھن سفر کا اونٹ/بارِ گراں) تھا جس میں ایک بوڑھے فلسطینی قلی کو پوری یروشلم نگری کو اپنی پیٹھ پر اٹھائے دکھایا گیا ہے۔ اس فن پارے کو فلسطینی تاریخ اور قومی شناخت کا آئیکن مانا جاتا ہے۔

عالمی اعزازات

سلیمان منصور کو ان کی خدمات کے اعتراف میں متعدد عالمی اعزازات سے نوازا گیا جن میں سنہ 2019 کا ’یونسکو شارپہ پرائز برائے عرب کلچر‘ بھی شامل ہے۔

مزید پڑھیں: مغربی کنارے میں اسرائیل کرفیو سے 40 ہزار فلسطینی گھروں تک محدود ہوگئے : اقوام متحدہ

فلسطینی وزارتِ ثقافت نے ان کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ’فلسطینی بصری اور قومی حافظے کا محافظ‘ قرار دیا اور کہا کہ ان کے فن پارے ہمیشہ فلسطینی تاریخ کے شاہد رہیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

میر رضا قتل کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کا فیصلہ چیلنج، کیس میں اب تک کیا پیشرفت ہوئی ہے؟

پاکستان میں اسٹریٹجک پیٹرولیم ریزرو کا قیام: پٹرولیم ڈویژن نے امکانات کا جائزہ شروع کر دیا

ویمنز ایشیا کپ 2026: قومی خواتین ٹیم کا مردانہ اسکواڈ کے ساتھ پریکٹس میچ

آزاد کشمیر کے 17ویں وزیراعظم کے انتخاب کا شیڈول جاری، کون ہوگا قائد ایوان؟ نام سامنے آگیا

براڈ پیک برفانی تودے میں جاں بحق امریکی کوہ پیما کی میت اسکردو منتقل

ویڈیو

اپوزیشن کو بار بار مذاکرات کی دعوت دے کر اب تھک چکا ہوں، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق

دور افتادہ علاقوں میں معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے معاون فاؤنڈیشن کی کاوشیں

فیلڈ مارشل دنیا کو تباہی سے بچانے کے مشن پر، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی راہیں جدا؟ مولانا کا یہودی ایجنٹ سے غیر فطری اتحاد

کالم / تجزیہ

اِکّو اَلف تیرے دَرکار

مولانا کیا چاہتے ہیں؟

کیا شہباز حکومت توہینِ عدالت کے ’جرم‘ میں گھر جا سکتی ہے؟