جلال پور جٹاں: 4 سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل، لاش نالے سے برآمد

بدھ 2 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ضلع گجرات کے علاقے جلال پور جٹاں میں 4 سالہ معصوم بچی کو مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کرکے اس کی بوری بند لاش برساتی نالے میں پھینک دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: ہری پورمیں لاپتا 5 سالہ بچی کی لاش کنویں سے برآمد، پولیس نے 5 مشتبہ ملزمان شناخت کرلیے

پولیس نے مقدمہ درج کر کے ابتدائی تفتیش کی روشنی میں ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) گجرات فیصل شہزاد نے بتایا کہ گرفتار ملزم کی شناخت 17 سالہ فیضان کے نام سے ہوئی ہے جو مقتولہ کا پھوپھی زاد بھائی ہے۔

ملزم بچی کے گھر آیا تھا اور اسے کھیل کود کے بہانے باہر لے گیا جہاں اس نے مبینہ طور پر بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور بعد ازاں اسے قتل کر دیا۔

ملزم کی جانب سے نشان دہی اور اعتراف جرم کے بعد پولیس اور ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے نالے میں بچی کی لاش کی تلاش کے لیے آپریشن شروع کیا۔

مزید پڑھیے: نوشکی: کمسن بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی اور قتل کیس میں 3 نامزد ملزمان گرفتار

3 روز کے سرچ آپریشن کے بعد نور فاطمہ نامی 4 سالہ بچی کی لاش گھمن ہانجرہ کے قریب نالے سے برآمد کر لی گئی۔ پولیس واقعے کی مزید قانونی کارروائی اور تفتیش میں مصروف ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp