ویمنز ایشیا کپ: پاکستانی ٹیم روایتی حریف بھارت کے خلاف شاندار پرفارمنس دے گی، آل راؤنڈر عائشہ ظفر

جمعہ 4 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی ویمنز کرکٹ ٹیم کی آل راؤنڈر عائشہ ظفر نے کہا ہے کہ ٹیم کھیل کے تینوں شعبوں پر محنت کر رہی ہے اور ہفتے کے روز رواں روایتی حریف بھارت کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان ویمنز ایشیا کپ کے لیے تیار، جارحانہ کرکٹ کھیلنے کا عزم

دبئی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عائشہ ظفر نے بھارت کے خلاف اہم میچ سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ ’جی ہاں، یہ پاک بھارت میچ ہے لیکن ہمارے لیے یہ بھی ایک عام میچ کی طرح ہے اور امید ہے کہ ہم بہترین کھیل پیش کر کے آگے بڑھیں گے‘۔

پاکستان نے ایشیا کپ کے اپنے پہلے میچ میں تھائی لینڈ کے خلاف 35 رنز سے فتح حاصل کی تھی۔ ابتدا میں بیٹنگ پاور پلے میں مشکلات کے باوجود منیبہ علی کی نصف سینچری اور بولرز کی نپی تلی بولنگ نے ٹیم کو سنبھالا دیا۔

آئندہ میچوں کے حوالے سے ٹیم کی توجہ سے متعلق سوال پر عائشہ ظفر نے کہا کہ ہم صرف کسی ایک شعبے پر توجہ نہیں دے سکتیں لہٰذا بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ تینوں شعبوں پر کام جاری ہے۔

انہوں نے پہلے میچ میں بہترین کارکردگی دکھانے والے اسپن اٹیک پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہاں کی وکٹیں اسپنرز کے لیے سازگار ہیں اور ہمارے پاس عالمی معیار کی اسپنرز موجود ہیں۔

مزید پڑھیے: ویمنز ایشیا کپ 2026 کا میلہ دبئی میں سجنے کو تیار، فوٹو سیشن میں پلیئرز کا دلکش رقص

فیلڈنگ کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ فیلڈنگ پر بہت محنت کی جا رہی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے مینٹور کا بھی یہی کہنا ہے کہ فیلڈنگ پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو سکتا کیونکہ یہ وہ شعبہ ہے جو آپ کو میچ جتوا سکتا ہے۔

بھارت کی سمرتی مندھنا کی حالیہ شاندار سینچری اور دونوں ٹیموں کی تیاریوں کے فرق کے بارے میں عائشہ نے کہا کہ کرکٹ میں نتیجہ اس دن کی پچ اور حالات پر منحصر ہوتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تھائی لینڈ کے خلاف 119 کا اسکور اس وکٹ پر جیتنے کے لیے کافی تھا اور آخر میں کامیابی ہی اہم ہوتی ہے البتہ ہم نے اپنے پہلے میچ سے سبق سیکھا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ٹیم نے بھارت کے خلاف ایک ایک کھلاڑی کے لیے الگ حکمت عملی تیار کی ہے جس پر ہفتے کے دن عمل درآمد کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: ویمنز ایشیا کپ 2026: قومی خواتین ٹیم کا مردانہ اسکواڈ کے ساتھ پریکٹس میچ

دبئی کے گرم اور مرطوب موسم پر بات کرتے ہوئے عائشہ نے تسلیم کیا کہ یہ صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ تمام ٹیموں کے لیے بھی ایک چیلنج ہے لیکن کھلاڑی اس کا مقابلہ کرتے ہوئے اچھی کرکٹ کھیلنے کی کوشش کریں گی۔

اس موقعے پر انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی کی دبئی میں ٹیم سے ملاقات کا بھی ذکر کیا اور بتایا کہ چیئرمین نے ہمارا حوصلہ بڑھایا اور کہا کہ ہار اور جیت کی پروا کیے بغیر صرف میدان میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں۔

یہ بھی پڑھیے: ویمنزایشیا کپ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز: تھائی لینڈ کو 35 رنز سے شکست دے دی

واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان آخری ٹی 20 ورلڈ کپ میچ میں پاکستان کو 64 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ پاکستان نے آخری بار بھارت کو سنہ 2022 کے ایشیا کپ میں سلہٹ کے مقام پر 18 رنز سے ہرایا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان انسدادِ دہشتگردی مذاکرات کا 10واں دور، علاقائی اور عالمی پیشرفت کا جائزہ لیا

معرکہِ مظفر آباد: کشمیری جذبہِ حریت، قبائلی رفاقت اور پاکستان سے لازوال وابستگی کی تاریخ ساز علامت

خیبر پختونخوا میں امن کی بحالی کے لیے سخت فیصلے کرنا پڑے، دہشتگردوں کو دوبارہ بلانے کا خمیازہ عوام نے بھگتا، وزیراعظم

’آخر ہم خوش کیوں ہو رہے ہیں؟‘ ساشا بیرن کوہن کے پاکستان کو سلام پر زویا ناصر کا ردعمل

صدر مملکت آصف علی زرداری 24 اکتوبر تک جرمنی کے دورے پر رہیں گے

ویڈیو

پاکستان میں نئے صوبوں اور بااختیار بلدیاتی نظام پر قومی بحث کی ضرورت ہے، نئے صوبوں کے قیام پر قومی مباحثہ میں شرکاء کا اظہار خیال

سعودی اور پاکستانی ڈیولپرز متحد، ریئل اسٹیٹ میں بڑی سرمایہ کاری کی راہ ہموار

’روشنی ایک رات کی‘: تورڈھیر میں سوا کروڑ روپے کی لائٹس 5 برسوں سے بند، حکومتی کارکردگی کھل کر سامنے آگئی

کالم / تجزیہ

باغ جل رہا ہے

سعودی عرب اور بنگلہ دیش: خبر، حقیقت اور فتنہ

حوثیوں کا اصل ہدف کیا ہے؟