بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے شہر ناگپور میں رقص کی کلاس میں جانے کے معاملے پر شوہر سے مبینہ جھگڑے کے بعد 38 سالہ خاتون جاں کی بازی ہار گئیں۔
پولیس کے مطابق مقتولہ کی شناخت یامنی کرشنا لال یادو جبکہ ملزم شوہر کی شناخت 41 سالہ کرشنا لال یادو کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔ میاں بیوی کے 2 کم عمر بچے بھی ہیں۔
پولیس کے مطابق کرشنا لال کام سے گھر واپس آیا اور اس نے یامنی سے اپنے اور بچوں کے لیے کھانا تیار کرنے کو کہا، تاہم یامنی اپنے رہائشی سوسائٹی میں ہونے والی رقص کی کلاس میں شرکت کے لیے تیار ہو رہی تھی اور اس نے کھانا پکانے سے انکار کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت میں شوہر نے بیوی اور بہن کو قتل کرکے واٹس ایپ اسٹیٹس اپڈیٹ کیا اور پھر خودکشی کرلی
اس معاملے پر دونوں کے درمیان بحث شروع ہوگئی جو مبینہ طور پر پرتشدد جھگڑے میں تبدیل ہوگئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے وقت کرشنا لال مبینہ طور پر شراب کے نشے میں تھا اور اس نے اپنے بچوں کے سامنے یامنی کی گردن اور پیٹ پر تشدد کیا۔
تشدد کے بعد یامنی نے گردن اور پیٹ میں شدید درد کی شکایت کی اور شوہر سے درد کی دوا لانے کو کہا۔
کرشنا لال دوا لینے کے لیے میڈیکل اسٹور گیا، تاہم دکان بند ہونے کے باعث بغیر دوا لیے واپس گھر آگیا۔
مزید پڑھیں: امریکا میں شوہر کے ہاتھوں بھارتی نژاد گوگل انجینیئرقتل، بیٹا بھی زخمی
دوسری جانب یامنی کی حالت مسلسل بگڑتی گئی اور اندرونی چوٹوں کے باعث اس کا پیٹ پھولنے لگا۔ بعد اامریکا میں شوہر کے ہاتھوں بھارتی نژاد گوگل انجینیئرقتل، بیٹا بھی زخمیزاں اسے اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں دورانِ علاج وہ دم توڑ گئی۔
ابتدائی طور پر پولیس نے واقعے کو حادثاتی موت قرار دیتے ہوئے مقدمہ درج کیا اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیا، تاہم پوسٹ مارٹم رپورٹ میں یامنی کے جسم پر سنگین نوعیت کی چوٹوں کا انکشاف ہوا۔
رپورٹ کے مطابق اس کی گردن کی ہڈی ٹوٹی ہوئی تھی جبکہ آنتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا تھا۔
مقتولہ کے بھائی کے مطابق اہل خانہ کو ابتدا میں یہی معلوم ہوا کہ یامنی ایک افسوسناک حادثے کے باعث جان سے گئی.
مزید پڑھیں: واشنگٹن: بھارتی خاتون کے قتل کا معمہ حل، شوہر پر گلا دبا کر قتل کا الزام عائد
تاہم پوسٹ مارٹم رپورٹ میں گلا دبانے اور پیٹ میں شدید اندرونی چوٹوں کے شواہد سامنے آنے کے بعد پولیس نے اس کے شوہر کو گرفتار کرلیا۔
یامنی کے بھائی نے صحافیوں کو بتایا کہ جب انہیں بہن کی موت کی اطلاع ملی تو وہ ممبئی میں تھے۔
ان کے بقول پوسٹ مارٹم رپورٹ سے معلوم ہوا کہ یامنی کا گلا دبایا گیا تھا اور اس کے پیٹ پر بھی شدید حملہ کیا گیا تھا۔
بھائی نے بتایا کہ میاں بیوی کے درمیان اس سے قبل بھی معمولی نوعیت کے جھگڑے ہوتے رہتے تھے اور یامنی کبھی کبھار اسے اپنے شوہر سے ہونے والی لڑائیوں کے بارے میں بتاتی تھی۔
مزید پڑھیں: بھارت میں خاتون کی ناک کان کاٹ کر اسے قتل کرنے والا قاتل چور گرفتار
اہل خانہ اسے مداخلت کرنے کا مشورہ دیتے تھے، تاہم یامنی کا کہنا تھا کہ یہ ان کا خاندانی معاملہ ہے اور مداخلت کی صورت میں اسے مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آنے کے بعد پولیس نے کرشنا لال سے مزید تفتیش کے بعد اسے گرفتار کرلیا۔
پولیس نے اس کے خلاف بھارتی تعزیرات کی دفعہ 302 کے تحت قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔














